English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل عید الاضحیٰ کے پیشِ نظر بھٹکل ٹاؤن پولس تھانے میں پیس میٹنگ کا انعقاد

share with us

علاوہ ازیں آج کل زیادہ تر غلط او رجھوٹی افواہیں فون پیغامات کے ذریعہ پھیل جاتی ہیں جس کی وجہ سے کشیدگی اور کڑواہٹ میں تیزی آتی ہے ، اس وجہ سے میں دونوں قوم کے لیڈران سے درخواست کرتا ہوں کہ عید کو پرامن بنانے کے ساتھ ساتھ اپنے اپنے نوجوانوں کو قابو میں رکھیں، ان باتوں کا اظہار بھٹکل کے سی پی آئی جناب بیلی ایپا نے کیا، عیدا لاضحیٰ کے پیشِ نظر آج بھٹکل ٹاؤن پولس تھانے میں ہم وطن بھائیوں کے ساتھ پیس میٹنگ کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں شہر کے دونوں قوموں کے لیڈران شرکت کرتے ہوئے بھروسہ دلایاکہ وہ عید و تیوہار کو پرامن طو پر منانے میں آپسی تعاون کو لازم پکڑیں گے۔ 

DSC 0057

بھٹکل بی جے پی یوا مورچہ اور رام سینا کو راس نہ آئی حقیقت بیانی 

رکن اسمبلی منکال ویدیا کے بیان پر بھڑک اُٹھے اور کہا ثبوت پیش کرو

بھٹکل 12اکتوبر (فکروخبرنیوز ) کچھ دن قبل یہاں بھٹکل کے تمام سرکاری عہدیدارن کے ساتھ عوامی مسائل پر ایک خصوصی سہ ماہی اجلاس کا انعقاد تعلقہ پنچایت میں کیا گیا تھا جس میں بھٹکل کے رکن اسمبلی جناب منکال ویدیا نے جہاں کئی سارے مسائل کو حل کرنے کی طرف توجہ دلائی تھی وہیں پول انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ہوئے قربانی کے جانوروں کے پکڑ دھکڑ میں بدعنوانی کا الزام عائد کیا تھا اور ساتھ ہی ثبوت کے ہونے کی بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہر سوار ی سے بیس ہزار روپئے بطور رشوت لی جارہی ہے۔ یہ خبر کنڑا اخباروں میں جو چھپی تو سب سے پہلے یہ بات رام سینا کے اراکین کو چبھی اور رام سینا بھٹکل بلاک کے سنچالک نے پریس کانفرنس طلب کر کے مطالبہ کر بیٹھے کہ رکنِ اسمبلی کی یہ بات سراسر غلط ہے اگر ان کے پاس ثبوت ہیں تو اس کو سامنے پیش کرے بصورتِ دیگر عوام کے سامنے معافی مانگیں، اس پریس کانفرنس کے گذرے دو دن بھی نہیں ہوئے تھے کے کل بھٹکل بی جے پی یوا مورچہ نے اپنی موجودگی ظاہر کرنے کے لیے پریس کانفرنس بلائی اور پھر رکن اسمبلی کے حقیقت بیانی کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگررکن اسمبلی منکال ویدیا کہ پاس ثبوت ہیں تو متعلقہ پولس کو فوری معطل کردے، کیوں کہ وہ ایسا کرسکتے ہیں، اگر ایسا نہیں کریں گے ، آئند دنوں میں بھٹکل بی جے پی یوا مورچہ کی جانب سے بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائے گا۔

DSC 0052

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا