English   /   Kannada   /   Nawayathi

بہترین انتظامیہ کی پرکھ رکھنے والے ہی بین الاقوامی خدمات انجام دے سکتے ہیں

share with us

ان خیالات کا اظہار وہ مہمان اراکینِ اسمبلی اور وزراء نے کیا جنہوں نے کل جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے دورے کے بعد مولانا ابوالحسن علی ندوی اکیڈمی پہنچ کر یہاں کے دعوتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا، اور یہاں کے قرآن میوزیم کا دیدار کرتے ہوئے دارالمطالعہ میں رکھی گئی دنیا بھر کی ہفت روزہ، ماہانہ میگزین کا معائنہ کیا۔اس موقع پر اکیڈمی کے جنرل سکریٹری مولانا الیاس ندویؔ نے مہمانوں کو کئی کتابوں کا تحفہ دیا اور پھر اکیڈمی کے تحت کی جانے والی تمام سرگرمیوں کا تعارف پیش کیا۔ مہمان اراکینِ اسمبلی اکیڈمی کے معائنہ کے بعد خوشی کا اظہا ر کیا۔ 

09521-MLA-and-Minority-officers-visited-to-jamia-silamia-bhatkal

08521-MLA-and-Minority-officers-visited-to-jamia-silamia-bhatkal

09921-MLA-and-Minority-officers-visited-to-jamia-silamia-bhatkal

09621-MLA-and-Minority-officers-visited-to-jamia-silamia-bhatkal

منکی جماعت المسلمین کے لئے نئے عہدیداران کا انتخاب

ہمیشہ انفرادی مفاد پر اجتماعی مفاد کو ترجیح دیں گے : نئے عہدیداران کا عزم

بھٹکل 11؍اکتوبر (فکروخبرنیوز) حق کی حمایت اور باطل کا منھ توڑجواب دینے کے لیے ہم تیار ہیں اور اس کے لیے جو کچھ ہم سے ہوسکے گا وہ کرنے کا عزم کرتے ہیں ۔ ہمیشہ انفرادی مفاد پر اجتماعتی مفاد کو ترجیح دیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار جماعت المسلمین کے نو منتخب عہدیداروں نے کیا ۔وہ منگل کے روز بعد نماز عشاء منعقد ایک اعزازی پروگرام میں شرکت کررہے تھے ۔ ان کے علاوہ قاضی جماعت المسلمین مولاناشکیل سکری ندوی نے بھی اپنے تأثرات پیش کئے ۔ 
نومنتخب عہدیداروں کی تفصیلات حسبِ ذیل ہے ۔ 
صدر : قاضی نظام الدین صاحب 
نائب صدر : شاہ الحمید شیخ صاحب 
جنرل سکریٹری : قاضی ارشاد صاحب 
نائب سکریٹر ی : احمد باشاہ عابدہ صاحب 
ناظم اعلیٰ : ماشیما محمد عرفان صاحب 
نائب ناظم : قاضی زین العابدین صاحب 
معاون صدر : ساؤڑا ابومحمد صاحب 
معاون سکریٹری : حاجیکا محمد سلیم صاحب
معاون ناظم : ابوحسینا محمد سلیم صاحب 
محاسب : قادرا محمد حیات صاحب 
متولی : حسن باپو ابومحمد صاحب 
اس جلسہ کی صدارت سابق سکریٹری جماعت المسلمین منکی جناب قادرا میراں شاہ بندری نے کی ، مولانا شبیر صاحب کی دعا پر جلسہ کا اختتام ہوا ۔ 

 نام ونمود سے بچتے ہوئے اللہ کو راضی کرنے کی فکر کی جائے : مولانا مقبول ندوی 

بھٹکل 10؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) ذی الحجہ کے یہ ایام بڑے ہی مبارک ہیں ۔ اللہ نے ان دنوں قربانی جیسی عبادت کا حکم دیا اور قربانی ایسی ہو جس سے ہماری خواہشات اللہ کے احکام کے آگے قربان ہوجائے ۔ صحیح بات یہ ہے کہ حقیقت میں اسلام کے احکامات کی اتباع کرنے پرانسان کے سامنے آنے والے تمام مسائل حل ہوجاتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار نائب مہتمم جامعہ مولانا مقبول احمد کوبٹے ندوی نے کیا ۔ وہ مسجد ھدیٰ میں کل بعد نمازِ عشاء بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کی جانب سے ذی الحجہ اور قربانی کی فضیلت کے عنوان پر منعقدہ جلسہ سے خطاب کررہے تھے ۔ مولانا نے سورۂ کوثر کی روشنی میں کہا کہ نماز کی طرح قربانی کو بھی اپنے رب کے رضا کے لیے کرنے کا حکم ہے۔ اس عظیم عبادت میں نام ونمود سے بچتے ہوئے اللہ کو راضی کرنے کی فکر کی جائے ۔ اپنے اس خطاب میں مولانا نے یوم عرفہ اور ایام ذی الحجہ کی فضیلتیں حاضرین کے سامنے رکھتے ہوئے ان ایام کی قدردانی کی تلقین کی ۔ مزید کہا کہ یوم عرفہ کے دن کا روزہ سنت مؤکدہ ہے لہذا اس کے اہتمام کرنے کی ہم کوشش کریں ۔ جلسہ کی صدارت کررہے مولانا محمد صادق اکرمی ندوی نے خصوصی طور پر نوجوانوں کی رہنمائی کرتے ہوئے کہا کہ یہ رمضان المبارک کے بعد ذی الحجہ کے دس دن بڑے فضائل والے ہیں لہذا اس کی قدر کرتے ہوئے ہونے والی بے راہ روی سے بچا جائے ۔ مولانا نے جانوروں کے حقوق کے تعلق سے کہا کہ جن چیزوں سے انسان کو نقصان پہونچتا ہے ان سے جانوروں کو بھی نقصان پہونچتا ہے ۔ جانوروں کو لانے اور ان کو ذبح کرنے کے جو آداب بیان کئے گئے ہیں ان کا خیال رکھتے ہوئے قربانی کرے ۔ حال ہی میں ایل ایل بی کی ڈگری مکمل کرنے والے جناب عمران لنکا اور جناب آفاق نے حاضرین کو قانونی سلسلہ میں رہنمائی کرتے ہوئے کہا کہ پوری حفاظت کے ساتھ قربانی کرے اور ایسا کام ہم سے ہرگز سرزد نہ ہو جس سے ہم کو اس عظیم نعمت سے کہیں ہاتھ دھونا نہ پڑے ۔ نظامت کے فرائض مولانا عبدالحسیب منا ندوی نے انجام دیے اور مولانا ابوبکر تونسے ندوی کے شکریہ اور مولانا محمد انصار ندوی کی دعائیہ کلمات کے ساتھ اس کا اختتام ہوا ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا