English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسلام نے عید کی خوشی میں بھی اپنے رب کو راضی کرنے کا حکم دیا : مولانا عبدالرب ندوی

share with us

وہ آج بعد نماز عشاء بھٹکل یوتھ فیڈریشن کی جانب سے ایام ذی الحجہ اور قربانی کے احکام ومسائل پر مدینہ جمعہ مسجد میں منعقدہ جلسہ سے خطاب کررہے تھے ۔ مولانا نے کہا کہ اسلام میں کوئی بھی عمل عبادت سے خالی نہیں اور اس نے عیدکے دن بھی اپنے رب کو راضی کرنے اور اس کو یاد کرنے کا حکم دیا ۔ہم پوری طرح اللہ کے احکامات کو تسلیم کرنے والے بنے یہی مسلمان کا کا مفہوم اور اس کے مفہوم کا تقاضاہے ۔مولانا نے اس موقع پرایامِ ذی الحجہ کی فضائل کو گنواتے ہوئے کہا کہ کارِ خیر میں حصہ لینا بڑی عبادت شمار کیا جاتی ہے کثرت سے توبہ واستغفاکرنے کی تلقین کرتے ہوئے مولانا نے فرمایا کہ استطاعت ہو تو ان ایام کے روزے رکھے اور یہ نہ ہوسکے تو کم ازکم یومِ عرفہ کا روزہ ضرور رکھیں ۔مولانانے غر ور و تکبر سے اجتناب کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ ان ایام میں اعمال پر کسی طرح کا غرور نہ ہو بلکہ اللہ سے ڈرتے ہوئے اس کی قبولیت کی امید بھی رکھیں ۔مزید کہا کہ جس طرح حضرت اسماعیل علیہ السلام اپنے والد کے بیان کردہ خواب پر مر مٹنے کے لیے تیار ہوئے اسی طرح کی ایمانی طاقت ہمارے نونہالوں میں پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔ جناب قاسم جی پرویز نے قانونی مسائل سے آگاہی دیتے ہوئے ایسے کام کرنے سے منع کیا جس سے برادارانِ وطن کے جذبات کو ٹھیس پہنچے ۔ فیڈریشن کے جنرل سکریٹری مولانا عرفان ندوی نے جلسہ کی غرض وغایت بیان کی ۔ واضح رہے کہ جلسہ کا آغاز انیس ابوحسینا کی تلاوت سے ہوا اور نعت عبداللہ برماور نے پیش کی ۔ مدینہ جمعہ مسجد کے امام وخطیب مولانا محمد سعود ندوی کی دعائیہ کلمات پر اس جلسہ کا اختتام 

جگدیش کارنت کے اشتعال انگیز بیان کا خمیازہ 
خودساختہ پولس غنڈوں نے طلباء کی پٹائی کردی 

منگلور 08(فکروخبرنیوز)کل رات شہر کے ویلنسیا میں واقع بس اسٹانڈ کے قریب خود ساختہ پولس غنڈے ہندو شدت پسندافراد کی جانب سے طلباء پر حملہ کرتے ہوئے ان کو زخمی کئے جانے کی واردات پیش آئی ہے۔ اطلاع کے مطابق مذکورہ بالا مقام میں دو الگ الگ مذہب سے تعلق رکھنے والے طلباء جو ایک ہی درجہ میں پڑھتے ہیں شدت پسندعناصر کے ظلم کا شکار ہوئے ہیں۔ جب کہ اس سے ایک دن پہلے ہندو جاگرن ویدکے کے اجلاس میں جگدیش کارنت نامی لیڈر نے مسلمانوں کے خلاف زہر اگلتے ہوئے اشتعال انگیز بیان دیا تھا، اسی کے دوسرے دن یہ حملہ کئے جانے کا واقعہ پیش آیا ہے ،جب کہ منگلور و مضافات میں مسلم طلباء کو ہراساں کرنے اور زدوکوب کرنے کی یہ کوئی نئی بات نہیں ہے ، مگر اتنا سب ہونے کے باوجود پولس انتظامیہ کے جانب سے ٹھوس حفاظتی انتظامات نہ ہونے پر عوام حیران و پریشاں ہیں۔ کل رات حملہ کرنے والوں کی شناخت انل اور نوین کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ، اور پانڈیشور پولس تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ 

پولس کے بھیس میں لٹیروں نے میاں بیوی کو لوٹ لیا 

منگلور 08(فکروخبرنیوز)دو لٹیرے خود کو پولس ثابت کرتے ہوئے راہگیر میاں بیوی کے ہاتھوں سے سونے کے زیورات لوٹ کر فرار ہونے کی واردات اُڈپی کے اجر کاڑو بھجنگا پارک نامی علاقے کے قریب پیش آئی ہے۔ اطلاع کے مطابق وشواس لینڈ مارک کے پلاٹ میں واقع انبا داس راؤ اور ان کی بیوی رما دیوی پارک کے قریب پیدل جارہے تھے کہ دو اجنبی اچانک ان کے سامنے آئے اور کہا کہ وہ پولس افسران ہیں، اس کے بعد انہوں نے لٹیروں کے نام سے ان کو ڈراتے ہوئے کہا اپنے زیورات محفوظ جگہ رکھ لیں ، رمادیوی نے زیورات اُتار کر اپنے شوہر کے ہاتھوں دے رہی تھی کہ لٹیروں نے اس کو مزید محفوظ کرنے کے بہانے اپنے ہاتھ میں لئے اور پھر دونوں کو باتوں میں لگاتے ہوئے دھیان بھٹکا کر نقلی زیورات کی ایک تھیلی ان کے ہاتھ تھمادی اور بائیک کے ذریعہ رفوچکر ہوگئے۔ گھر لوٹنے کے بعد جب زیوارات کی تھیلی کھولی گئی تو زیورات نقلی پائے گئے۔ پولس تھانے میں شکایت درج کی گئی ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا