English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہندوستان میں جمہوریت کی بقا کے لیے مسلمانوں کو آگے بڑھنا ہوگا : انجینئر ایس امین الحسن

share with us

موصوف نے اپنے بیان میں عالم اسلام کے موجودہ حالات پر تفصیلاً روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ امت کے موجودہ حالات ایک سازش کے تحت ہورہے ہیں اوریوروپ کی طاقتیں اپنا پورازور لگارہی ہیں کہ کسی طرح اسلام ابھر نہ پائے۔ شام میں ہزاروں مسلمانوں کے خون کے ساتھ ہولی کھیلی گئی اور اسی طرح مرسی کی حکومت جو بنی وہ ریکارڈ توڑ ووٹوں کی اکثریت سے بنی، جو شاید ہی دوسرے ملکوں میں اس طرح کی اکثریت ملتی ہو، موصوف نے یہاں امریکہ اور اسرائیل کی جنگی پالیسی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مصر میں روس اور امریکہ ایک دوسرے کے مخالف ہونے کے باوجود دونوں کا مقصد یہ ہے کہ ملکو ں پر جنگیں تھوپو اور اپنا اُلو سیدھا کرواور ہتھیارکے کاروبار میں ملکوں کو نیست ونابود کرو۔ برما کے موجودہ مسلمانوں کے قتلِ عام کے تعلق سے انہوں نے کہا کہ یہاں بھی اسلام نیا نہیں ہے جس طرح آج کہا جارہا ہے بلکہ یہاں اسلام بہت پرانا ہے ۔مگر یہاں سے ان کی قومیت کو ہی چھین لی گئی۔ جب آپ کے پاس کسی ملک کی پہچان نہ ہو تو پھر آپ تمام تر سہولیات سے محروم کردئے جاتے ہیں۔ یہاں ان کی شہریت بھی ختم کی گئی جس سے ان کی زندگی گویا ختم ہوگئی ۔اخیر میں موصوف نے ہندوستان کے مسلمانوں کو اتحاد کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں جمہوریت کی بقا کے لیے میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے مسلمانوں کو اپنے قلم کے ذریعہ آگے بڑھنا ہوگا، اور جو لوگ شدت پسندی کی دعوت دے کر عام ہندو بھائیوں کے ذہنوں میں زہر گھولنے کی کوشش کررہے ہیں اس کو دور کرنا ہوگااور پھر سرکاری نوکریوں کے حصول کے لیے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنی ہوگی جس سے ہم سرکار کے اعلیٰ عہدوں پر فائز ہوسکیں۔ ملحوظ رہے کہ اس جلسہ کا آغاز مولوی ضیاء الرحمن ندوی کی تلاوت سے ہوا ۔ نظامت کے فرائض مولانا یاسر ندوی نے انجام دیے ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا