English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل کے چھ اسکولوں نے ایس ایس ایل سی امتحانات میں سو فیصد درج کرائی کامیابی ، تعلقہ کا نتیجہ 85.91 رہا

share with us
ًbhatkal, bhatkal sslc results 2022

بھٹکل 19 مئی 2022 (فکروخبرنیوز) بھٹکل تعلقہ میں ایس ایس ایل سی امتحان کے نتائج 85.91 فیصد رہے۔ سو فیصد نتائج میں چھ اسکولو ں نے اپنی کامیابی درج کرائی۔ اس مرتبہ بھی لڑکیوں نے لڑکوں پر بازی مارلی ۔

تعلقہ میں سب سے زیادہ نمبرات حاصل کرنے والی طالبہ کتور رانی چنّمّا ریسڈینشیل اسکول پرورگا کی طالبہ ہرشیتا وشنو نائک رہی جنہوں نے 625 میں سے 624 نمبرات حاصل کیے۔ اسی اسکول کی طالبہ جیویتا منجوناتھ نائک نے 625 میں سے 623 نمبرات حاصل کرکے تعلقہ بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کی اور تیسری پوزیشن پرنیو انگلش ہائی اسکول مرڈیشور کی طالبہ ایفا محمد فتح الللہ جکا اور آر این شیٹی ودیا نیکیتن انگلش اسکول مرڈیشور کے طالب علم آکاش دنیش شیٹ رہے جنہوں نے 625 میں سے 622نمبرات حاصل کیے۔

بھٹکل کے اسکولوں میں اردو میڈیم میں اول پوزیشن حاصل کرنے والی سرکاری ہائی اسکول نوائط کالونی کی طالبہ ثانیہ بنت حمزہ رہی جنہوں نے 579 نمبرات حاصل کی۔

تعلقہ کے جن چھ اسکولوں نے سو فیصد کامیابی حاصل کی ہے ان میں سرکاری ہائی اسکول گورٹے، کتور رانی چنّمّاریسینڈیشیل اسکول پرورگا، مرارجی دیسائی ریسینڈیشیل اسکول ماولّی، ودیا بھارتی انگلش میڈیم ہائی اسکول بندر روڈ، سدھارتھا ہائی اسکول شرالی اور آر این ایس ہائی اسکول مرڈیشور ہیں

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا