English   /   Kannada   /   Nawayathi

روس کے طاقتور ترین میزائل فن لینڈ کی سرحد پر: برطانوی میڈیا

share with us

لندن: 18/مئی/2022(فکروخبر/ذرائع)برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے یورپی ملک فن لینڈ کی سرحد پر طاقتور ترین میزائل پہنچا دیے ہیں۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق روس نے فن لینڈ کی سرحد پر جوہری وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے میزائلوں کی تنصیب شروع کردی ہے، غیر ملکی جریدے رائٹرز کی جانب سے شیئر کی گئی میں ایک ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ روسی فوج کی ایک درجن سے زائد ٹرک فن لینڈ کی سرحد کے قریب واقع روسی شہر وائے برگ کی جانب جارہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 7 ٹرکوں میں الیگزینڈر میزائل موجود تھے، جنہیں فن لینڈ کی سرحد کے قریب منتقل کیا جارہا ہے۔

ویڈیو میں نامعلوم شخص کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ "ایسا لگتا ہے روس وائے برگ شہر میں فن لینڈ کی سرحد کے قریب ایک نیا فوجی یونٹ بنانے جارہا ہے۔

خیال رہے کہ فن لینڈ نے نیٹو اتحاد میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے، جس پر روس نے فن لینڈ کو سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے، روس کی وزارت خارجہ نے کہا کہ ماسکو کو ‘اپنی قومی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے فوجی، تکنیکی اور دیگر اقدامات کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔‘

روس کے نائب وزیر خارجہ سرگے ریابکوف نے کہا کہ سوئیڈن اور فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت ایک ایسی غلطی ہو گی کہ جس کے نتائج بھاری ہوں گے نیٹو میں شمولیت سے ان کے ممالک کی سیکورٹی اور سلامتی مضبوط نہیں ہوگی۔

 

 

 

ARY News Urdu

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا