English   /   Kannada   /   Nawayathi

طلباء جامعہ کی تنظیم اللجنۃ العربیہ کی افتتاحی تقریب

share with us

وہ طلباء کی تنظیم اللجنۃ العربیہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ مولانا نے شیخ حسن البناء اور مفتی امین الحسینی کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ایسی بڑی شخصیتوں نے اپنے بچپن میں ایسی تنظیموں سے بھرپور استفادہ کیا جس کی وجہ سے وہ آگے جاکرپوری ملت کی قیادت کی اور دعوتی میدان میں کارہائے نمایا انجام دئیے ۔ مولانا نے دینی تعلیم کے حصول کے مقصد کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ اس کا اصل مقصد عمل کے ساتھ دعوت کے ساتھ اصلاح بھی ہے ۔ محترم مولانا شعیب ندویؔ نے طلباء کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ خود کو احساس کمتری سے بچیں اور خوب محنت کریں ۔آپ اپنی زندگی کے وہ دن بھی دیکھیں گے کہ ہماری خطابت اور کتابت تلوار سے زیادہ کام کرے گی ۔ مولانا اقبال نائطے ندوی نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ ہر زبان میں خطابات کرنے کا موقع دینا چاہئے اور اس کے لیے کچھ مخصوص طلباء بھی ہوں اور سال بھر ان کی مشق کروائی جائے اس سے طلباء بڑے مقرر ہوسکتے ہیں ۔ نائب مہتمم جامعہ مولانا مقبول احمد ندوی نے دینی تعلیم کی اہمیت وافادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس کے لیے ہمارے انتخاب پر ہم اللہ کا جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے ۔ مولانا نے اللجنۃ کے اس پلیٹ فارم کے استعمال پر زور دیتے ہوئے کہا کہ طلباء کو اس عز م کے ساتھ اس کے پروگراموں میں شرکت کرنی ہے کہ قرآنی تعلیمات کو دنیا کے ہر انسان تک پہونچانا ہے ۔ قاضی شہر مولانا محمد اقبال ملا ندوی نے دورِ حاضر میں مغربی اقوام کی ترقی یافتہ ہونے کی وجوہات بیان کی اور کہا کہ اسرائیل چھوٹا سا ملک ہونے کے باوجود ترقی کی دوڑ میں پہلے نمبر پر ہے اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ اس نے تعلیم ، تجارت اور صحافت کے میدانوں میں حصہ لیا ۔مولانا موصوف کے علاوہ مولانا عبدالعلیم قاسمی ، ماسٹر سیف اللہ صاحب اور مولانا خلیل الرحمن صاحب منیری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے طلباء کو نصیحتیں کیں ۔ امسال کے مشرف اللجنۃ العربیہ مولانا محمد افضل ندوی نے اللجنۃ کی ذمہ داریوں کا اعلان کیا جس کی تفصیلات حسبِ ذیل ہے ۔ 
صدر : مولانا عبدالباری ندوی ۔ نائب صدر : افاد کوبٹے ۔ مشرف : مولانا محمد افضل ندوی ۔ نائبین : مولانا عبدالعلیم ندوی ، مولانا وصی اللہ ندوی جنرل سکریٹری : عبدالرشید شہراز شاہ بندری معاون سکریٹری برائے علیا : عبداللہ شریح کوبٹے نائب : حمزہ قاضی 
معاون سکریٹری برائے سفلی : میراں محتشم ۔ نائب : نبیل احمد صدیقی بزم ثقافت برائے علیا : حسن حبیب رکن الدین ، بلال رتناگری بزم ثقافت برائے سفلی : عبداللہ سعد جی یم ، رضوان کندنگوڑا ۔ مشرف ارمغان : مولانا مذکر ندوی ، مولانا آصف ندوی ۔ مدیر ارمغان : محی الدین فیضان قاضی ، نائب : حماد رکن الدین ۔ مشرف الزھرۃ : مولانا اقبال ندوی ، مولانا عبدالعلیم ندوی ۔ مدیر الزھرۃ : فواز مصباح ، نائب: ناصر شیخ ۔ بزم خطابت برائے علیا (عربی) محمد برماور ، دانش حکیم ۔ بزم خطابت برائے سفلی (عربی) سلمان کولا ، ذو القرنین ۔ بزم خطابت برائے علیا (اردو) : حاذق حسین منیری ، سلمان رکن الدین ۔ بزم خطابت سفلی (اردو) : عبدالمعز یس جے ، ابان جوپاپو ۔ بزم صحافت : محمد ثوبان آرمار ، ابوطلحہ نگری ۔ بزم ریاضت : یوسف رباح شوپا ، محمد ابصار سعد ۔ مہتمم جامعہ مولانا عبدالباری ندوی کی دعائیہ کلمات کے ساتھ اس افتتاحی جلسہ کا اختتام ہوا ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا