English   /   Kannada   /   Nawayathi

پتور میں پولس پیادوں کی غنڈہ گردی : خاکی وردی شرمسار

share with us

اطلاع کے مطابق ہریانہ سے تعلق رکھنے والے ڈرائیور محمد نذیر اپنی لاری میں اے پی ایم سی کمپنی کے سپاری لوڈ کرنے سلیا کی جانب جارہے تھے کہ سنٹیار نامی علاقے کے پاس دو پولس پیادوں نے لاری کو روکا ، مگر نذیر لاری آگے بڑھا لے گیا، اسی بات سے ناراض پتورکے سمپیا دیہات پولس تھانے کے دو پیادے لاری کا پیچھا کیا اور پھر لاری کو رکوانے کے بعد ڈرائیور سے نام اور مذہب پوچھا اور پھرنام سنتے ہی بھیڑئے کی طرح ٹوٹ پڑے۔نذیر کی کمر ٹوٹ گئی اور وہ بے ہوش ہوگیا۔ ظالم پولسوں نے نذیرپر ظلم ڈھانے کے بعد اس کو ایسے ہی نازک حالت میں لاوارث چھوڑ کر چلے گئے۔ یہ بات جیسے ہی لوگوں کو پہنچی تو قریب 500افراد موقع واردات پر جمع ہوکر پولس کے خلاف ناراضگی کا اظہار کیااور ملزم پولس پیادوں کے خلاف قانونی کارروائی کی مانگ کی،۔ حالات میں کشیدگی پائی جانے لگی تو سنپی پولس تھانے کے سب انسپکٹر جگدیش ریڈی موقع واردات پہنچ کر عوام کو یقین دلایا کہ اس کی رپورٹ اعلیٰ افسران کو دی جائے گی۔اس کے بعد عوام نے مطالبہ کیا کہ حملہ آور پولس کو موقع پر بلایا جائے،اورپھر زخمی ڈرائیور کو نازک حالت میں سرکاری اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
اس موقع پر اسپتال میں جمع لوگوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کمبر گرام پنچایت کے سابق صدر عبد الرحمٰن نے سمپیا پولس تھانے افسران کے اس ظلم کے خلاف آواز اُٹھاتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پولس افسران کی تھانے کو ضرورت نہیں ہے، لاری ڈرائیور کا نام پوچھنے کے بعداس کو مسلم پاکر اس طرح کا حملہ کیا ہے، جو انسانیت اور سیکولرازم کے خلاف ہے، حملہ آور پولس دیانند اور ہریش پر اس سے پہلے بھی مسلم نوجوانوں پر ظلم و تشدد کرنے کا الزام ہے۔ اس سلسلہ میں پولس تھانے میں شکایت درج کرنے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر پرزور مطالبہ کیا کہ فوری اس شدت پسندپولس افسران کو معطل کیا جائے، پتور بلاک کے کانگریس صدر کاؤ ہیماناتھ شیٹی نے اس کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر حملہ آور پولس افسران کو فوری معطل نہیں کیا گیا تو بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائے گا۔ مقامی لیڈی ایم ایل اے شکنتلا شیٹی نے اس واردات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ریاست کے ڈرائیور کے اس طرح کی بدسلوکی ناقابلِ برداشت ہے، ڈرائیور اگر کوئی بھی غلطی کیا ہوتو وہ اس کو قانونی دائرے میں لایا جائے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا