English   /   Kannada   /   Nawayathi

سورنا نیوز کے تھرڈ ایپی سوڈ میں کیا کہا گیا ؟؟

share with us

(رپورٹر کی بحث )ایک سوال یہ پیداہوتا ہے کہ آخر آج کی نوجوان نسل کیوں فرقہ پرستی کی جانب بڑھ رہی ہے؟؟اس کا جواب حاصل کرنے کے لیے ہم نے کئی لیڈروں سے ملاقات کی، اس میں سے ایک شخص ڈاکٹر حنیف شباب ہیں، ۔پیشے سے ڈاکٹر اوریہاں کے مسلم تنظیم کے قائدرہ چکے ہیں۔
سوال: آئی بی کا کہنا ہے کہ یٰسین بھٹکل ماسٹر مائند ہے؟
جواب: وہ ماسٹر مائنڈہو یا کوئی اور ہواصول کے مطابق وہ کورٹ میں ثابت ہونا ہے،ماسٹر مائنڈ کہنا یہ سب درست نہیں ، کیوں کہ دوسرے واردات میں،بم بلاسٹ واردات میں کوئی اور بم رکھتا ہے کسی اور کا نام لیا جاتا ہے، یٰسین ہو یا اس سے پہلے جن کے نام آئے ہیں ، کسی پر بھی الزام ابھی ثابت نہیں ہوا ہے،اور آج تک سزا بھی نہیں ہوئی،تسلیم کرنا ہے یا نہیں یہ دوسری بات ہے۔
سوال: یٰسین کے بارے میں، وہ ایک اچھا لڑکا تھا، شرمیلہ نوجوان،اس طرح کا نوجوان اچانک اس طرح فرقہ پرست کیوں بن گیا؟
جواب: فرقہ پرست سوچ یہ ایک عالمی مسئلہ ہے۔بالخصوص مسلمانوں کے لیے ۔!...کہیں کچھ ظلم و زیادتی ہوئی ہوگی،ایک قومی نوجوان ہونے کی وجہ سے اس کو اس کا احساس ہوا ہوگا۔دیکھئے، مکہ مسجد ، حیدرآباد بم دھماکے میں مسلم نوجوان گرفتار ہوئے، ایک دو سال کے بعد ملزم رہا ہوئے، یعنی کوئی اور دھماکے کیا تھا،دیکھئے اس وجہ سے پندرہ ،بیس نوجوانوں کی زندگی برباد ہوئی، (جواب پورا نہیں دکھایا گیا ہے)
سوال: آ پ نے فرقہ پرستی کو عالمی سطح کا مسئلہ بتایا ، کیوں؟
جواب: کیوں کہ عالمی پیمانہ پر مسلمان نشانہ بنائے جارہے ہیں،یہ سب اسرائیل کی لابی ہے، اسرائیل کی انٹیلی جنس موساد جو وہاں کررہی ہے وہی یہاں بھی کیا جارہا ہے۔تو اس طرح عالمی پیمانے پر مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔آخر اس طرح کی قوم کیوں دہشت گرد بن رہی ہے ؟( سوالیہ بات)اگر ان لوگوں کے ساتھ اس طرح برتاؤ کریں گے تو وہ ایسے ہی بنیں گے۔ایک شعر:
دنیا نے تجرباتِ حوادث کی شکل میں
جوکچھ مجھے دیا،وہی لوٹارہاہوں میں،
مطلب ، آپ جیسا برتاؤکریں گے جواب میں وہی ملے گا۔افضل گرو کو پھانسی پر لٹکایا گیا، تکلیف ہوتی ہے، کیوں کہ آج کی جنریشن ان پر ہوئے ظلم و ستم کی حقیقت کو پڑھ رہی ہے،جب آپ عوام کے احساس کو ماریں گے اور بار بار ظلم کریں گے تو پھروہ کوئی اور راستہ ڈھونڈ لیں گے۔یہ فطری چیز ہے۔اگر آپ پھول دیں گے تو آپ کو جواب میں پھول ہی ملیں گے اگر دوسری چیز دیں گے تو وہی ملے گا۔ اس کے برعکس چاہتے ہیں تو پھر اس کے لیے بڑا کلیجہ چاہئے ۔اور اس طرح کی جنریشن اب اپنا میدان چھوڑ چکی ہے یا چھوڑ رہی ہے۔ 
سوال:بھٹکل میں رہ کر یہیں پید ا ہونے والے شخص کو میانمار کے مسلمانوں پرہونے والے ظلم و ستم کا درد کیوں؟ایسا ہوا تو پھر کیا پاکستان کے ہندو پر ہونے والے ظلم کا بدلہ یہاں کے ہندو مسلمان سے لیں گے؟
جواب: ایسا ہورہا ہے۔ آر ایس ایس کیا کررہی ہے؟پاکستان الگ ہوا اسی وجہ سے یہ لوگ کہتے ہیں کہ مسلمانوں کو بھگانا چاہئے ، ان کا نعرہ ہی ہے کہ ’’ یا تو پاکستان یاتو قبرستان‘‘ان کا کہنا ہے کہ ہم ہندو وچار (سوچ) کی طرح زندگی بتائیں،اسی کو لے کر اب رام سینا ، بجرنگ دل تنظیمیں پیدا ہوئی ہیں،آپ میانمار کے سلسلہ میں کچھ پوچھ رہے تھے ۔(دیکھئے)مسلم ایک بین الاقوامی قوم ہے۔اسلام ایک عالمی پیمانے کا مذہب ہے۔ہم مکہ سے لے کر کنیاکماری تک ایک ہیں،جیسے جسم کی مثال لیں، اگر سر میں چوٹ لگی تو سارے جسم میں درد کا احساس ہوتا ہے،بحیثیت قوم جہاں بھی رہیں اگر ان کو تکلیف ہوتی ہے تو ہم درد محسوس کرتے ہیں۔آپ سوچئے کہ عالمی پیمانے پر کئی ممالک کیوں شام میں مداخلت کررہے ہیں۔
سوال: تو کیا یٰسین جیسے نوجوان متاثر ہورہے ہیں، کیا یہ ری ایکشن ہے؟
جواب: شاید! (Mostly) قومی و عالمی پیمانے پر یہ صرف ری ایکشن ہے،اور پھر فرقہ پرستی،شاید۔ مگر ایک بار پھر میں یہ کہتا ہوں کہ آئینِ ہند کے مطابق کسی پر بھی دہشت گردی کا الزام ثابت نہیں ہوا ہے، آئی بی کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے، کیوں ایک دہشت گرد کو پانچ چھ سال چھوٹ دے رہے ہیں، جب وہ یہاں بھٹکل میں تھا تو کیوں گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔
سوال: کیا یٰسین کو کسی بھی قسم کی پشت پناہی ہے؟
جواب:کوئی بھی اس طرح کرے گا ا س کو کوئی بھی پشت پناہی نہیں کرتا۔ہمارا ملک ڈیموکریٹک ہے، آزاد ہے، یہاں آزادانہ طو رپر عدالت میں کیس پیش کرنے کی آزادی ہے ،مگر اس کے لیے بھی ہمیں کہا ں موقع دیا جاتا ہے؟دیکھئے، افضل گرو کے کیس میں سپریم کورٹ کے جج نے کیا کہا؟الزام ثابت کرنے کے لیے صحیح شواہد و ثبوت نہیں ، مگر اس کے باوجود تم کو مرنا ہوگا کیوں کہ عوام کے احساسات کو دیکھتے ہوئے۔
تو کیا یہی ہے قانون؟کیا یہی انصاف ہے؟اس طرح کا معاملہ یٰسین یا ان جیسوں کے ساتھ نہیں ہونا چاہئے۔عدالت میں لائیے، اگر وہ قصور وار ہیں تو پھانسی پر لٹکائیے۔
رپورٹر کی بحث : جی ہاں!الزام ثابت ہونے تک وہ بے قصور ہے۔یہ قانون سیکولر کے بجائے مذہبی ہونا چاہئے تب جاکر مود ی کو قاتل کہنا شاید درست ہو۔جانے دیجئے..کیا یہ لوگ واقعی یٰسین بھٹکل کو قصور وار مانتے ہیں، اس سوال کا جواب جب یہاں کے لوگوں سے پوچھا تو کچھ انٹرسٹنگ جوابات بھی ملے ہیں۔
اگر مان لیں کہ ریاض، اقبال اور یٰسین بھٹکل بے قصور ہیں تو پھر وہ پولس سے راہِ فرار کیوں اختیار کی؟اس طرح کا ایک سوال جب یہاں کے لوگوں سے پوچھا گیا تو ان کا جواب تھا کہ وہ پولس سے ڈرتے ہیں،اگریہ بات سچی ہے تو پھر اس ملک میں عدالت ہے، میڈیا ہے،اس سے بڑھ کر اقلیتوں کے لیے دن رات جدوجہد کرنے والے تنظیمیں حقوق انسانی ہیں،کیا یہ لوگ بھی ان کا تعاون نہیں کرتے۔
ایک بار پھر جناب حنیف شباب سے پوچھا گیا سوال’’جب یٰسین بھٹکل جیسے لوگوں نے غلطی نہیں کی ہے تو پھر فرار کیوں ہوتے ہیں؟
جواب:دیکھئے، کوئی یہ نہیں کہتا کہ اس نے غلطی نہیں کی ہے، اور غلطی کی ہے اس طرح بھی کوئی نہیں کہتا۔یہ تحقیقی ایجنسیوں کا مسئلہ ہے۔لیکن آپ کا سوال اچھا ہے ..! ...مجھے آپ ایک بات بتائے، آپ کے ہاتھ سے قتل ہوا، کیا آپ بالراست جاکر پولس کر سرنڈر کریں گے، پولس کا خوف ہوتا ہے، پولس کے ٹارچر سے گھبرا کر بھاگ جاتا ہے۔ کوئی اور نہیں اگر یہ میرے ساتھ بھی ہوا تو میں خوف سے بھاگ جاتا ہوں،
رپورٹر: تو آپ کا مطلب جب اس طرح ہوتا ہے تو پھر اس پر کیس پر کیس درج کئے جاتے ہیں۔
جواب: جی یہی بات ہے۔
سوال: چلئے آپ کی بات کو مان لیتے ہیں ، ان ایجنسیوں کو چھوڑ کر دوسرے کئی سہولیات ہیں جیسے مائناریٹی تنظیمیں ہیں،پریس میٹ طلب کرکے ظلم و ستم کی بات رکھ سکتے ہیں۔
جواب : کچھ نوجوانوں کے بارے میں سنا تو ہم نے ذاتی طو ر پر ان کو مل کر سمجھانے کی کوشش کی،اور پھر ان کے والدین کو بھی کہا کہ آئینِ ہند کے مطابق عدالت میں سرنڈر کریں۔
سوال: یہاں کے نوجوان مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و ستم کے بدلے کی سوچ چھوڑ کر کبھی یہ کیوں نہیں سوچتے کہ ، مسلم نوجوانوں کو تعلیم میں آگے بڑھائیں،فلاح و بہبودی کی کیو ں نہیں کوشش کرتے۔ 
جواب:ہم اس بات کو ہرگز قبول نہیں کرتے کہ دنیا کہ کسی بھی کونے میں مسلمان پر ظلم ہوتو اس کا بدلہ اس شہر میں یا پھر ملک میں لیں۔ 
ہاں اس کے بجائے ، احتجاج کرنا، اس کے خلاف آواز اُٹھانا یہ ہمارا حق ہے۔ بس یہ ہمارے تعاون کا حد ہے۔ یہاں تک ٹھیک ہے۔اس کو چھوڑ کر کہیں بدھسٹ مسلمان کو مارر ہے ہیں تو یہاں بدھسٹ کو مارنا س بات کی اجازت ہمیں نہ قوم اجازت دیتا ہے اور دھرم ۔ 
دوسرا سوال جو آپ کا ہے تعلیم کے سلسلہ میں، وہ ہم کررہے ہیں،خود بھٹکل میں سوشل ورک ہو یا تعلیمی طو ر پر اس میں مسلمان نوجوان ہی آگے ہیں،مسلم قوم آگے ہے،آپ ریکارڈ چیک کریں، اور تعلیمی اداروں کا معائنہ کرکے دیکھ لیں۔
(رپورٹر کی بحث ) ایک شخص کا کہنا ہے کہ وہ قوم کی تعلیمی ، سماجی و ثقافتی ترقیات کے لیے کوشاں ہیں، ایسے میں اگر فرقہ پرست کہا جائے توکیا کہا جائے؟اپنے مذہب کے تحفظ کے لیے بندو ق پکڑوں گا کہنے کے بجائے شاید یہ راستہ ٹھیک ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا