English   /   Kannada   /   Nawayathi

حج کے سفر میں صبر سے کام لیں : مولانا خواجہ ندوی

share with us

ان خیالات کا اظہار استاد جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا محمد اقبال نائطے ندوی نے کیا ۔ وہ مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین کے زیر اہتمام آج بعد نماز عصرخلیفہ جماعتالمسلمین کے محکمۂ شرعیہ میں منعقدہ حج تربیتی کیمپ میں کیا ۔ مولانا نے انبیاء کی بستی کا احترام کرتے ہوئے اپنے اوقات کو قیمتی بنانے کی تلقین کی۔ اس میں آپس میں اختلافات نہ ہوں اور قرآن کریم نے جن چیزوں کی طرف رہنمائی کی اس کی طرف توجہ دیں ۔ مولا نا نے اس سلسلہ میں دعاؤں کا زیادہ اہتمام کرنے کی بات کہی ۔ مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین کے قاضی مولانا خواجہ معین الدین ندوی مدنی نے عمرہ کا طریقہ او رایّامِ حج کے اعمال کے تعلق سے تفیصلاً روشنی ڈالی اور وہاں جانے کے بعد حج کے اعمال کے طریقے عازمین حج کے سامنے رکھے ۔ بیان کے دوران مولانا نے ہرجگہ صبر کرنے کی تلقین کی اور واضح کیا کہ یہ سفر عبادت کے لیے کیا جاتا ہے اسی لیے ہر وقت عبادت ہی میں رہیں ۔ اس سفر میں کوئی دنیوی غرض نہ ہو اور حج مبرور کی علامتوں میں آتا ہے کہ حج سے واپسی کے بعد اس کی زندگی پوری طرح بدل جائے ۔ اگر وہ صرف فرائض کا پابندتھا تو اب اس کو سنتوں کا بھی پابند ہونا چاہیے۔ مولانا کے بعد مولانا محمد حسین رشادی نے مدینہ کے آداب اور زیارت کے طریقے کے سلسلہ میں کہا کہ مدینہ منورہ میں سب سے زیادہ درود پاک کا اہتمام کرنا چاہیے ۔ مولانا نے کہا کہ اس دوران ریاض الجنۃ میں نمازیں ادا کرنے کی کوشش کرنا چاہیے ۔دوران جلسہ چڈوباپا اسماعیل نے بھٹکل کے شاعر جناب محمد علی پرواز کی حج کے عنوان پر لکھی گئی نوائطی نظم پیش کی ۔ شکریہ کے کلمات مولانا جعفر ندوی نے پیش کئے اور مولانا رحمت اللہ ندوی کی دعائیہ کلمات پر اس کا اختتام ہوا ۔ 

hajj-tarbiyati-camp-4-september-2013 22

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا