English   /   Kannada   /   Nawayathi

جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں مولانامفتی ابراہیم صاحب کی آمد

share with us

مولانا نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئےڈھیر ساری نصیحتوں سے نوازا اور علم دین حاصل کرنے پر مبارکباد دی ۔مہتمم جامعہ مولانا عبدالباری ندوی نے مولانا کا تعارف پیش کیا ۔ اس موقعہ پر ذمہ دارانِ جامعہ ، اساتذائے جامعہ او رطلباء کے علاوہ دیگر اداروں کے ذمہ داران بھی شریک تھے ۔ 

IMG-20130901-WA0077

 

ہدیۂ تشکر

لایشکر اللہ من لا یشکر الناس
ترجمہ : جوشخص انسان کا شکر ادا نہیں کرتا ،وہ اللہ کا بھی شکر ادا نہیں کرتا۔
محترم قارئین! جیسے کہ آپ کو اس بات کا علم ہے کہ میرے بھائی مولانا محمد سراج اکرمی ندوی(مرحوم) طویل علالت کے بعد گذشتہ دو دن پہلے اس دارِ فانی سے کوچ کرگئے اور ہمیں داغِ مفارقت دے گئے ہیں۔ (انا للہ وانا للہ راجعون )اس طویل علالت کے دوران کئی احباب نے ملک و بیرون ملک سے بذریعہ فون ان کی مزاج پرسی کی ، اور پھراپنی مصروفیات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے وقتاً فوقتاً عیادت کرتے رہے اور مالی تعاون میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اسی ضمن میں ہم ان تمام احباب کا ، بالخصوص ابنائے جامعہ دبئی وسعودی،اور فرداً فرداً ان کے دوست و احباب کے ہم بہت ہی ممنون و مشکور ہیں، اللہ سے دعاہے کہ اللہ تعالیٰ ان کو بہترین بدلہ عطافرمائے : آمین 

منجانب : بھائی ،محمد خلیل اکرمی ، اہلیہ و اہلِ خانہ

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا