English   /   Kannada   /   Nawayathi

حج ۲۰۲۲ :کتنا ہے ہندوستان کا کوٹہ ، سفر حج پر کتنا خرچ ہوگا : جانئے تفصیلات

share with us

طویل انتظاراورغیریقینی حالات کےبعد بالآخر حج ۲۰۲۲ءکے لئے کوٹے کی تقسیم عمل میں آگئی  ۔  اس تقسیم کے حساب سے۵۶؍ ہزار ۶۰۱؍سیٹیں حج کمیٹی آف انڈیا  کو ملی ہیں جو اس نے آبادی کے تناسب سے ملک کی تمام ریاستوں میںتقسیم کردیں۔ اگرہندوستان کو دیئے جانے والے مجموعی کوٹے کو پیش نظر رکھا جائے تو یہ ۷۹؍؍ ہزار ۲۳۵؍ ہے جس میں سے ۵۶؍ ہزار حج کمیٹی کو جبکہ ۲۲؍ہزار پرائیویٹ ٹو رآپریٹرس کودیا گیا ہے۔ کووڈکی تباہ کاری کے ۲؍سال بعدیہ موقع آیا ہےجب وطن عزیز سے اللہ کےمہمان کعبۃ اللہ اوردیاررسولؐ کی حاضری کےلئے روانہ ہوںگے۔امسال سعودی حکومت نے عالمی سطح پر۱۰  ؍ لاکھ عازمین کوحج کی اجازت دی ہے۔

قرعہ اندازی ہوگی
 حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ای او یعقوب شیخا نے بتایا کہ کوٹہ تقسیم کردیا گیا ہے اورریاستوں کوبھی مطلع کردیا گیا ہے۔ جن ریاستوں میںآبادی کے تناسب سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیںان تمام ریاستوں میںقرعہ اندازی کی جائے گی ۔ قرعہ اندازی کا یہ عمل اگلے ہفتےتک مکمل کرلیا جائے گا۔ان کے مطابق چونکہ وقت بہت کم ہے اس لئے تمام کاموں کوتیزی سے مکمل کرنا ہوگا۔
خرچ ساڑھے تین لاکھ سے ۴؍لاکھ کے درمیان ہوگا
 حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ای اوسے پوچھنےپر کہ امسال سفر حج پر خرچ کتنا ہوگا تو انہوں نے بتایاکہ ابھی تک حتمی طور پرخرچ طے نہیں ہوسکا ہے لیکن اندازہ کے مطابق فی حاجی ساڑھے تین لاکھ تا ۴؍لاکھ روپے دینے ہوں گے ۔ سفر حج کے خرچ میںاضافے کی وجہ انہوں نے یہ بتائی کہ اول کووڈ کےسبب کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں، دوسرے ویٹ ۵؍فیصد سے بڑھاکر ۱۵؍فیصد کردیا گیا ہے۔تیسرے معلم کی فیس میںاضافہ ہوگیا ہے اور چوتھے انشورنس کی رقم میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ 
ٹیکہ سرٹیفکیٹ اورآرٹی پی سی آر رپورٹ ضروری 
 حج کمیٹی آف انڈیاکی جانب سے یہ بھی بتایا گیا کہ حج پرجانے والے عازمین کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ ٹیکہ کی دونوں خوراک کا سرٹیفکیٹ اورروانگی سے ۷۲؍گھنٹے پہلے آرٹی پی سی آر ٹسٹ رپورٹ ساتھ  رکھیں۔ اس کے علاوہ اگرسعودی حکومت کی جانب سےطبی لحاظ سے مزیدکوئی ہدایت دی گئی توعازمین کواس سے مطلع کیا جائے گا۔ویسے حج کمیٹی آف انڈیا کی کوشش ہوگی کہ آرٹی پی سی آر ٹسٹ کا نظم آسانی کے ساتھ کروادیا جائے تاکہ عازمین کو کوئی دقت نہ ہو، اس سلسلے میںمتعلقہ شعبوں کے ذمہ داران سے حج کمیٹی کے افسران کی بات چیت جاری ہے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا