English   /   Kannada   /   Nawayathi

نوراتری کے دوران لوگ پیاز لہسن تک نہیں کھاتے ، مذہبی جذبات کا احترام کرتے ہوئے گوشت کی دکانیں بھی بند ہوں : دہلی میئر سورین

share with us

:05اپریل2022(فکروخبرنیوز/ذرائع)اس وقت ملک بھر میں ہر سال کی طرح نوراتری کا مقدس تہوار جاری ہے۔ ایسے میں جنوبی دہلی کے میئر مکیش سورین نے ایک ہدایت نامہ جاری کیا ہے جو دہلی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ جاری ہوا ہے۔ انہوں نے میونسپل کمشنر کو ایک خط لکھا ہے اور عہدیداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ 2 اپریل سے 11 اپریل تک گوشت کی دکانیں بند رکھیں۔

نیوز 18 پورٹل پر شائع خبر کے مطابق میئر سورین نے کہا کہ نوراتری میں دہلی کے 90 فیصد گھرانے پیاز اور لہسن تک نہیں کھاتے ہیں، اس لیے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اس عرصے کے دوران جنوبی ایم سی ڈی میں گوشت کی کوئی دکان نہیں کھلے گی ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آگے سے نئے لائسنس کی پالیسی میں یہ بھی لکھا جائے گا کہ نوراتری کے دوران گوشت کی دکان بند کرنی ہوگی۔

نوراتری میں گوشت کی دکانیں بند کریں، جذبات کو ٹھیس پہنچتی ہے، میئر کی ہدایت

انہوں نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو ایک خط لکھ کر شراب کی دکانوں کو بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اروند کیجریوال کو بھیجے گئے خط میں میئر مکیش سوریان نے لکھا ہے کہ نوراتری کے دوران لوگ صرف خالص سبزی خور کھانا کھاتے ہیں، 9 دن کا روزہ رکھتے ہیں اور نان ویجیٹیرین کھانےاور شراب سے پرہیز کرتے ہیں۔

یہ پہلا موقع ہے کہ شہری ادارے کی طرف سے 2-11 اپریل تک م چلنے والی نوراتری کے دوران گوشت کی دکانیں بند رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ایس ڈی ایم سی کمشنر گیانیش بھارتی کو لکھے ایک خط میں، سورین نے کہا ہے کہ ’’بھکتوں کے مذہبی عقائد اور جذبات متاثر ہوتے ہیں‘‘ جب وہ نوراتری کے دوران ماں درگا کی پوجا کرنے کے لیے جاتے ہوئے گوشت کی دکانوں کے سامنے سے گزرتے ہیں۔

سورین نے خط میں کہا’’عام لوگوں کے جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے، متعلقہ حکام 2 اپریل سے 11 اپریل 2022 تک جاری رہنے والے نوراتری تہوار کے نو دنوں کے دوران گوشت کی دکانوں کو بند کرنے کے لیے کارروائی کریں۔‘

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا