English   /   Kannada   /   Nawayathi

مساجد میں لاوڈ اسپیکر کے خلاف راج ٹھاکرے کے بیان کے بعد پارٹی میں بغاوت ، مسلم عہدیدار نے پارٹی چھوڑںے کا کیا اعلان

share with us

:05اپریل2022(فکروخبرنیوز/ذرائع)گزشتہ دنوں مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) کے سربراہ راج ٹھاکرے نے مسجدوں میں لاؤڈاسپیکر سے اذان دیئے جانے پر اعتراض ظاہر کیا تھا اور کہا تھا کہ لاؤڈاسپیکر بند کیا جانا چاہیے ورنہ اس سے بھی زیادہ تیز آواز میں ہنومان چالیسا بجایا جائے گا۔ راج ٹھاکرے کا یہ بیان اب ان کے لیے بھاری پڑتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ ان کے بیان پر پارٹی کے اندر ہی مخالفت شروع ہو گئی ہے۔ پونے سے تعلق رکھنے والے ایم این ایس مسلم عہدیدار ماجد شیخ نے راج ٹھاکرے کے اس بیان سے ناراض ہو کر پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ایم این ایس پونے برانچ کے سربراہ ماجد شیخ نے ایک مراٹھی چینل سے بات کرتے ہوئے پیر کے روز پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ ایم این ایس میں فرقہ واریت گھس گئی ہے اس لیے استعفیٰ دینے کا فیصلہ لیا۔ ماجد شیخ نے ساتھ ہی کہا کہ ’’راج ٹھاکرے ریاست کی ترقی کے بارے میں باتیں کیا کرتے تھے، لیکن اب وہ اپنی سیاست کے لیے ذات اور مذہب کی حمایت لے رہے ہیں۔‘‘

اس درمیان ریاستی وزیر نتن راؤت نے کہا کہ راج ٹھاکر اس طرح کے بیانات سے ’گرگٹ‘ کی طرح اپنا رنگ بدل رہے ہیں۔ ریاست کے وزیر داخلہ دلیپ وَلسے پاٹل نے پیر کو کہا کہ مختلف طبقات کے درمیان تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف پولیس یقیناً کارروائی کرنے کے بارے میں سوچے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا