English   /   Kannada   /   Nawayathi

پی ایم جن دھن لوٹ یوجنا : راہل گاندھی کا طنز

share with us

:04اپریل2022(فکروخبرنیوز/ذرائع)کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے تیل کی بڑھتی قیمتوں کو لے کر ایک بار پھر مودی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ راہل گاندھی نے ٹوئٹ کرکے مودی حکومت پر حملہ کیا ہے۔ راہل گاندھی نے لکھا ہے کہ ’’یہ وزیر اعظم کی جن دھن لوٹ یوجنا ہے۔

راہل گاندھی نے اپنے ٹوئٹ میں ایک تصویر شیئر کی ہے۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ 2014 سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کیسے اضافہ ہوا ہے۔ راہل گاندھی نے ملک کو یہ بھی سمجھا ہے کہ 2014 میں ٹینک بھرنے کی کتنی قیمت ادا کرنی پڑتی تھی اور آج کیا صورتحال ہے۔

واضح ہو کہ ملک میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیر کو پھر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ گزشتہ 14 دنوں میں تیل کمپنیوں نے 12ویں دن ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ قومی راجدھانی دہلی میں آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 40-40 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا۔

اس اضافے کے بعد دہلی میں پٹرول 103.81 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 95.07 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ممبئی میں آج اضافے کے ساتھ پٹرول کی قیمت 118.83 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 103.07 روپے فی لیٹر ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا