English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکی سفارت خانہ کے باہر پوسٹر چسپاں کرنے کے معاملہ میں ’ہندو سینا‘ کا ایک کارکن گرفتار

share with us

نئی دہلی:03اپریل2022(فکروخبرنیوز/ذرائع)راجدھانی دہلی میں واقع امریکی سفارت خانہ کے باہر ہندو سینا کی جانب سے چسپاں کئے گئے پوسٹر کے معاملہ میں پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ گزشتہ روز امریکی سفارت خانہ کے باہر لگے سائن بورڈ پر ہندو سینا کا پوسٹر چسپاں کیا گیا تھا۔ پوسٹر پر لکھا تھا ’’ناقابل اعتماد بائیڈن انتظامیہ، ہندوستان کو دھمکانا بند کرو۔ ہمیں تمہاری ضرورت نہیں۔ امریکہ کو چین کے خلاف ہندوستان کی ضرورت ہے، ہمیں اپنی منظم اور بہادر سکورٹی فورسز پر فخر ہے۔‘‘

دہلی پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ارجن نگر، نزد کڑکڑڈومہ کورٹ کے رہائشی پون کمار کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ اپنی تنظیم ہندو سینا کے صدر وشنو گپتا کے ساتھ امریکی سفارت خانہ کے پاس پہنچا اور اس نے سفارت خانہ کے سائن بورڈ پر پوسٹر چسپاں کر دیا۔ تاہم ملزم پون کمار کو بعد میں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

نئی دہلی ضلع کی ڈی سی امرتا گوگولوتھ نے کہا کہ جمعہ کی شب تقریباً 10.15 پر ہمیں اس واقعہ کی اطلاع موصول ہوئی۔ جس کے بعد پولیس نے دہلی پریوینشن آف ڈیفیسمنٹ آف پراپرٹی ایکٹ کی دفعہ 3 (جائیداد کو خراب کرنے کا جرمانہ) کے تحت ایف آئی آر درج کی۔

ڈی پی ڈی پی ایکٹ کے سیکشن 3 کے مطابق، جو کوئی بھی کسی جائیداد کو سیاہی، چاک، پینٹ یا کسی دوسری چیز سے لکھ کر یا نشان زد کر کے، کسی جائیداد کے مالک یا قابض کا نام اور پتہ بتانے کے مقصد سے خراب کرتا ہے تو اسے ایک سال کی قید کی سزا یا 50 ہزار تک کے جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکتی ہیں۔

ڈی سی نے کہا کہ امریکی سفارت خانے کے گیٹ نمبر 7 کے قریب سائن بورڈ پر لگائے گئے پوسٹرز پر ہندو سینا کا لوگو تھا۔ تنظیم نے ٹوئٹر کے ذریعے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے۔ ہندو سینا کے قومی صدر وشنو گپتا نے دو پوسٹرز ٹویٹ کیے، جن میں سے ایک امریکی سفارت خانے کے باہر چسپاں کیا گیا، جبکہ دوسرے نے ہند نژاد امریکیوں پر زور دیا کہ وہ جمہوری جنگوں کی حمایت بند کریں۔ فی الحال پولیس وشنو گپتا کی تلاش میں ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا