English   /   Kannada   /   Nawayathi

صوتی آلودگی کی خلاف ورزی پر مسجد کو نوٹس ،کارروائی کا انتباہ

share with us

:02اپریل2022(فکروخبرنیوز/ذرائع)ممبئی میونسپل کارپوریشن الیکشن سے قبل لاؤڈ اسپیکر سے اذان پر پابندی کے شرانگیز مطالبہ کے بعد ممبئی پولیس نے کارروائی میں اب شدت پیدا کر دی ہے -ممبئی میں 26 مارچ کو پولیس نے مضافات کے بھانڈوپ نامی علاقے میں واقع قادریہ سنی جامع مسجد کونوٹس ارسال کر کے کارروائی کا انتباہ دیا تھا۔

ممبئی کے بھانڈوپ سوناپور میں واقع اس مسجد سے متعلق پولیس کو شکایت موصول ہوئی تھی کہ مسجد میں لاؤڈ اسپیکر کی آواز 80 ڈیسیبل سے زائد ہوتی ہے جس سے صوتی اصولوں کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق رات 10بجے سے صبح 6 تک لاؤڈ اسپیکر اور شور شرابہ پر پابندی ہے اس کے علاوہ لاؤڈ اسپیکر سے 45 ڈیسیبل سے کم آواز رکھنا لازمی ہے۔

ممبئی پولیس نے مسجد انتظامیہ اور علماء کرام کو بتایا ہے کہ یہاں مسجد کے لاؤڈ اسپیکر میں آواز صوتی اصولوں کے خلاف زیادہ تھی اس لئے اس پر کارروائی کی جائے گی۔ یہاں مقیم مکینوں کو اذان سے تکلیف پہنچتی ہے اور انہیں کی شکایت پر یہ کارروائی اور نوٹس ارسال کیا گیا ہے ۔ مزید کہا گیا ہے کہ اگر اس حکمنامہ اور نوٹس پر عمل آوری نہیں کی گئی تو قانون چارہ جوئی کی جائے گی ۔ واضح رہے یہ نوٹس بھانڈوپ پولیس اسٹیشن کے سنیئر پولیس انسپکٹر نتن آگونے نے دیاہے۔ اس کارروائی سے مسلمانوں میں اضطراب اور ناراضگی پائی جارہی ہے۔

رضا اکیڈمی کے جنرل سکریٹری سعید نوری نے کہا کہ مسجدوں پر اذان کے دوران زائد آواز کی شکایت ہی غیر معقول ہے کیونکہ مسجد سے صرف 2 منٹ کی اذان دی جاتی ہے اور اس میں کسی کو کیا تکلیف پہنچے گی انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور اس جیسی سیاسی جماعتوں کے دباؤ میں پولیس اس قسم کی کارروائی کر رہی ہے جو سراسر غلط ہے ہم اس کی مذمت کر تے ہیں انہوں نے کہاکہ ایک طرف ممبئی پولیس کمشنر سنجے پانڈے مذہبی مقامات اور مسجد کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا وعدہ کرتے ہیں تو دوسری طرف پولیس مسجدوں پر کارروائی کر رہی ہے-

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا