English   /   Kannada   /   Nawayathi

یوکرائنی تنازعے کی وجہ سے یمن میں بھوک مزید بڑھے گی، عالمی ادارہ خوراک

share with us

عالمی ادارہ خوراک نے کہا ہے کہ روس اور یوکرائن کے درمیان جنگی تنازعہ یمن میں ایندھن اور خوراک کی قیمتوں میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔ اس عالمی ادارے کے مطابق اس صورت میں یمن میں غربت اور بھوک میں اضافے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔ یوکرائن پر روسی حملے کے بعد تیل کی قیمتیں ایک سو ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی تھیں۔ یوکرائن اور روس گندم کے بڑے پیداواری ممالک ہیں اور اس تنازعے کے بعد کہا جا رہا ہے کہ عالمی سطح پر گندم کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔ عالمی ادارہ خوراک کا کہنا ہے کہ پہلے سے خانہ جنگی کے شکار ملک یمن میں زرعی اجناس کی قیمتیں دگنی ہو سکتی ہی`ں۔

 

Dw News Urdu

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا