English   /   Kannada   /   Nawayathi

ویکسین نہ لگوانے والوں کے لیے انوکھا قانون لانے کی تیاری میں یہ حکومت!

share with us

 

 

23/فروری/2022(فکروخبر/ذرائع)یوگنڈا میں حکومت کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں سے نمٹنے کے لیے انوکھا قانون لانے کی تیاری کر رہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کووڈ 19 سے بچاؤ کی ویکسین نہ لگوانے والے شہری پر جرمانہ کی رقم عائد ہوگی جب کہ رقم ادا نہ کرنے پر اسے جیل میں ڈال دیا جائے گا۔ اس قانون کے لیے پارلیمنٹ میں جائزہ لیا جا رہا ہے۔

وزیر صحت جین روتھ ایسینگ نے اراکین پارلیمنٹ سے کہا کہ یہ قانون جرائم پر قابو پانے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے وقت کی اہم ضرورت ہے، ویکسین متعارف کرانے کے بعد اس کی بڑے پیمانے پر پروڈکشن کی جاتی ہے، اگر آپ لوگوں کو لگتا ہے کہ فلاں فلاں شہری کو ویکسین کی ضرورت ہے تو اسے فوری لگوائیں۔

مشرقی افریقی ملک میں ایک سال قبل ویکسی نیشن کا عمل شروع کیا گیا تھا لیکن 45 ملین کی آبادی میں سے صرف 16 ملین لوگوں کی ہی ویکسین لگائی جا سکی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ پارلیمنٹ کی ہیلتھ کمیٹی پبلک ہیلتھ (ترمیمی) بل 2021 سے متعلق غور و فکر کر رہی ہے تاکہ کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کو لازمی قرار دیا جا سکے۔

اگر پالیمنٹ سے قانون پاس ہو جاتا ہے تو ان لوگوں 1139 ڈالرز بطور جرمانہ ادا کرنے ہوں گے جو ویکسی نیشن سے انکار کرتے ہیں۔

یوگنڈا پارلیمنٹ کی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا گیا کہ تجویز کے مطابق جو لوگ COVID-19 کے خلاف ویکسین نہیں کروائیں گے انہیں 4 ملین شلنگ جرمانہ یا چھ ماہ کی جیل کی سزا دی جائے گی۔

لیکن یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اس قانون کی تیاری کے بعد اسے پارلیمنٹ میں کب پیش کیا جائے گا۔

 

ARY News Urdu

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا