English   /   Kannada   /   Nawayathi

ملیے ایک ایسے صحافی سے جو یوکرین تنازعہ کو چھ زبانوں میں رپورٹنگ کررہے ہیں!

share with us


23/فروری/2022(فکروخبر/ذرائع)روس اور یوکرین کے درمیان تنازعے کی خبروں کے درمیان صحافی فلپ کروتھر بھی ہیں جن کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ چھ زبانوں میں اس کشیدگی کو رپورٹ کر رہے ہیں۔

عرب نیوز کے مطابق امریکی نیوز ایجنسی ایسوی ایٹڈ پریس کے فلپ کروتھر کو چھ مختلف نیوز چینلز پر دیکھا گیا ہے جہاں وہ چھ مختلف زبانوں میں بات کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ان کی اس ویڈیو کو جلد ہی دو کروڑ کے قریب لوگوں نے دیکھا۔

 

اس ویڈیو کے آغاز میں وہ یوکرین کے چینل ’نیوز نیشن ناؤ‘ کے لیے انگریزی میں رپورٹ کرتے نظر آتے ہیں، پھر ان کو لکسمبرگ کی زبان میں بات کرتے ہوئے ’آر ٹی ایل‘ ٹی وی پر دیکھا جا سکتا ہے۔ اس کے بعد وہ ’ڈی ڈبلیو سپینش‘ کے لیے ہسپانوی زبان میں رپورٹ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ انہیں پرتگالی، فرانسیسی اور جرمن زبانوں میں رپورٹ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

فلپ کروتھر کے والد برطانیہ سے تھے، والدہ کا تعلق جرمنی سے تھا اور وہ لکسمبرگ میں پیدا ہوئے تھے جس سے انہیں انگریزی، جرمن اور لکسمبرگ کی زبان پر عبور حاصل ہوا۔

فلپ کروتھر نے کنگز کالج لندن سے ہسپانک سٹڈیز میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی اور بعد میں لندن کالج آف کمیونیکیشن سے براڈکاسٹ جرنلزم میں ڈپلومہ کیا۔

 

Urdu News

 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا