English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایک اور عورت بنی ظالم شوہر کے ظلم کا شکار

share with us

یٰسین کے بھائی عفان اسماعیل خان کے بیان پر اگر اعتبار کرلیا جائے تو اس کا میڈیااحباب اور پولس کے سامنے بیان یوں دیا ہے کہ قریب دیڑھ بجے اس کے بھائی نے اس کو مطلع کیا کہ اس کی بیوی عاشقہ کنویں میں کود کر جان دے دی ہے ، پھر وہ موقع واردات پر پہنچ کر وہ اور اس کے دوست مل کر اس کو کنویں سے نکالا۔ فکروخبر نے جب گھر کا معائنہ کیا تو گھر کا مطبخ خانہ بکھرا ہوا تھا۔ جو اس بات کی طرف نشاندہی کررہا تھا کہ شوہر کی جانب سے عاشقہ پر ظلم ہورہا تھا جس سے تنگ آکر وہ قریب ہی موجودکنویں میں کود گئی ۔ عاشقہ کے سر اور چہرے پر سخت زخم پہنچے ہیں،آیا یہ اندازہ لگانا مشکل ہے کہ یہ زخم شوہر کی جانب سے ملے تھے یا پھر کنویں میں کودنے کے بعد یہ زخم پہنچے ۔ شوہر یٰسین خان کی پچھلی زندگی کو دیکھا جائے تو خوداس کے بھائی اور پھر یہاں موجود مقامی لوگوں کے کہنے کے مطابق یٰسین کو جملہ تین بیویاں تھی، اس سے پہلے والی بیوی (فرزانہ )دیڑھ سال قبل زہر کھاکر خودکشی کی تھی۔ اس بات سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ شوہر کی ظلم کی وجہ سے ہی اس بیوی نے بھی یہ انتہائی قدم اُٹھا یا ہے ۔ یہ بات بھی سننے کو ملی ہے کہ  عاشقہ نومسلم تھی۔ اور شادی ہوئے ابھی دیڑھ سال کا ہی عرصہ گذرا تھا۔ جب کہ پہلی بیوی فرزانہ سے یٰسین کو اولاد ہے۔ تادمِ تحریر پولس گھر والوں سے تفصیلات اکھٹا کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم لے جانے کی تیاری کررہی ہے۔ یٰسین کو فی الحال پولس گرفتار کرکے تحقیقات کے لیے دیہی پولس تھانے میں لے گئی ہے ۔

13

 

kun

ui87

IMG 0006

IMG 0012

IMG 0005

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا