English   /   Kannada   /   Nawayathi

چلتی ٹرین کے ایمر جنسی ونڈو سے گرکر دو سالہ بچہ ہلاک

share with us

اطلاع کے مطابق ممبئی ، گو ا سے ہوتے ہوئے کیرلا کی جانب جارہی تری ویندرم ایکسپریس میں گجرات کے آنند ضلع سے تعلق رکھنے والے دو جوڑے بغرض سیاحت کیرلا جارہے تھے،آر اے اسی میں بک ان کی نشستیں ایمرجنسی ونڈو کے قریب تھیں، مہلوک بچے کے والد کوشل کے بیان کے مطابق وہ لگاتار اپنے بچے پر نگاہیں رکھے ہوئے تھے اور بچہ خالی کھڑکی کے قریب کھیل رہا تھا، پل بھر کے لئے جوتے کے تسمے ٹھیک کرنے کے لیے نیچے جھکے تو بچہ اس وقفے میں ونڈو سے باہر گر گیا تھا۔ ٹرین کو روک کر فوری بچے کو اُٹھایا گیا اور بھٹکل تھانے حدود میں پیش آئے اس حادثے کی وجہ سے بچے کو شروع میں نشاط اسپتال میں لایا گیا پھر وہاں سے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کو مردہ قرار دیا گیا۔ بچے کی شناخت نمن (2)کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ قبل نمازِ جمعہ بچے کو پوسٹ مارٹم کے لیے لے جایا گیا تھا جب کہ کیس درج کرانے کی کارروائی جاری تھی۔ بچے کا باپ کوشل پیشے سے چارٹڈ اکاؤٹنٹ (CA)ہے ۔ بچے کی ماں کو بڑی دیر کے بعد بچے کی موت کی اطلاع دی گئی ۔ بچے کو مردہ خانے میں رکھے دیکھ ماں کی نوحہ خوانی دیکھی نہیں جارہی تھی۔ بھٹکل پولس تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

DSCN5684

 

DSCN5690

DSCN5691

DSCN5687

DSCN5685

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا