English   /   Kannada   /   Nawayathi

آہ ! صہیونی پولس نےمزید تین فلسطینی شہید کر دئے

share with us

نابلس:08فروری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی اہلکاروں نے ایک اور آپریشن کی آڑ میں 3 فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔

اسرائیلی اخبار دی ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق چند دنوں قبل اسرائیلی اہلکاروں اور شہریوں پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا۔ اسرائیلی دفاعی حکام نے بتایا کہ مغربی کنارے میں مارے جانے والے تینوں فلسطینی فائرنگ کے واقعے میں ملوث تھے۔

اسرائیل کی شن بیت سیکورٹی سروس نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ نابلس میں دہشتگردوں کا ایک سیل پایا گیا جہاں سے وہ اسرائیلی اہلکاروں اور شہریوں کو ٹارگٹ کیا کرتے تھے۔ وہ سیل بھی تباہ کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب فلسطینی اتھارٹی کی وزارت صحت نے اس آپریشن کو قتل کی واردات قرار دیا ہے۔ فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق قابض اسرائیلی اہلکاروں نے گاڑی میں جارہے 3 فلسطینیوں پر بغیر کسی وجہ کے فائر کھول دیے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا