English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکا کے دو مخالف ممالک ایک صف میں!

share with us

 

بیجنگ  :4/فروری/2022(فکروخبر/ذرائع)یوکرائن تنازع پر امریکا اور برطانیہ سمیت یورپی ممالک کے ساتھ کشیدگی پر روس کے صدر ولادیمیر پوٹن چین پہنچ گئے جہاں ان کا استقبال صدر شی جن پنگ نے کیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے صدر اپنے چینی ہم منصب سے ملنے بیجنگ پہنچ گئے۔ چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے خطے تناؤ کی صورت میں ایک دوسرے کی مدد کرنے کے علاوہ توانائی کے معاہدوں پر بھی اتفاق کیا۔

یورپ میں روس گیس فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے جو یورپی ممالک کی تقریباً 40 فیصد ضرورت کو پورا کرتا ہے تاہم اب روس نے ہر سال 10 ارب کیوبک گیس چین کو فروخت کرنے کا معاہدہ کرلیا ہے۔

یوکرائن تنازع کے باعث روس پر اقتصادی پابندیاں عائد ہونے کا خدشہ ہے جس کی وجہ سے وہ یورپی ممالک کو گیس فروخت نہیں کرپائے گا اس لیے روس چین کو گیس فراہم کرکے اپنی معیشت کو ممکنہ دھچکے سے بچانا چاہتا ہے۔

ادھر مغربی ممالک نے بھی روس سے گیس کی فراہمی کے ممکنہ بندش کے باعث دوسرے آپشن پر غور کرنا شروع کردیا ہے اس سلسلے میں امریکا نے قطر کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھایا ہے تاکہ ایل این جی حاصل کرسکے۔

اس وقت یوکرائن کی سرحد پر روس کے ایک لاکھ سے زائد فوجی تعینات ہیں جو بقول مغربی ممالک کے یوکرائن پر حملے کی تیاری ہے جس کے جواب میں نیٹو افواج بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

روس نے امریکا اور برطانیہ کے الزامات کو خطے میں مداخلت کرنے کا بہانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ  یوکرائن پر حملے کے افسانے کو جواز بناکرروس پر پابندیاں عائد کرنے کا پروگرام بنایا جا رہا ہے۔

 

Express News Urdu

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا