English   /   Kannada   /   Nawayathi

ریاست کرناٹک کی اگلی حکمراں پارٹی کون ہوگی ؟؟

share with us

روپئے ، پیسے ، کپڑے اور دیگر چیزوں کا لالچ دے کر عوام کو لبھانے والے اُمیدواروں پر الیکشن کمیشن نے پوری طرح عقابی نظریں رکھے ہوئے ہے۔سیاسی پارٹیاں اگلے پارلیمان انتخابات کے نتائج کا انحصارکرناٹک اسمبلی انتخابات پررکھے ہوئے ہیں۔اسی بنا پر ہر پارٹی کے اعلیٰ ہائی کمان اور لیڈران کرناٹک کا رخ کرکے اپنے اپنے پارٹی کی انتخابی مہم میں شرکت کرتے ہوئے عوام کو لبھانے کی پوری کوشش کی۔ پر امن حالات میں انتخابی مراحل کو پورا کرنے کے لیے جملہ 1.25لاکھ پولس اور فوجی افسران کو ریاست کے مختلف علاقوں میں تعینات کیا گیا ہے ۔
نکسلی اور حساس علاقوں کے لیے سخت حفاظتی بندوبست کئے گئے ہیں۔ بنگلور سے شائع ہونے والے شامنامے کے اطلاع کے مطابق جملہ 9,954 پولنگ بوتھ کو نہایت ہی حساس بوتھ قرار دئے گئے ہیں۔ ایک لاکھ پچیس ہزار پولس اور فوجی افسروں میں ، سنٹرل پیرا ملٹری، کرناٹک پولس پیادے، آندھراور مہاراشٹرا کے سیکیوریٹی گارڈ بھی موجود ہیں۔ 
بھٹکل اسمبلی حلقے کے جملہ 174پولنگ بوتھ میں 98بوتھ بھٹکل شہر ی حدود میں آتے ہیں اور ان میں جملہ 17ووٹنگ بوتھ کو حساس قرار دیا گیا ہے ۔اور اسی نسبت سے حفاظتی انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔ 
بھٹکل تعلقہ کی ووٹوں کی گنتی کمٹہ شہر کے ڈاکٹر اے وی بالیگا آرٹس اینڈ سائنس کالج میں ہوگی ۔ واضح رہے کہ ووٹوںآٹھ مئی کو ہوگی ۔ 

نابالغ لڑکی کے ساتھ زیادتی کی کوشش: رکشہ ڈرائیور بری طرح پیٹا گیا

وٹلا ،4مئی (فکروخبر نیوز) مچھلی خریدی کے لئے آئی ایک نابالغ لڑکی کو گھر لے جانے کا بہانہ بناکر انجان علاقے میں لے جاکر اس کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے ایک رکشہ ڈرائیور کو عوام کے عتاب کا شکار ہونا پڑا۔ اطلاع کے مطابق انجان علاقے سے بچی کی چیخ و پکار سن کر مقامی لوگ جب قریب گئے تو رکشہ ڈرائیور کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر پہلے خوب دھلائی کی ہے اور زخمی بچی کو کمبلے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے یہ حادثہ اُڈپی ضلع کے وٹلا نامی علاقے میں آج پیش آیا ہے ۔ ملزم کی شناخت پالتاجے علاقے کا مقیم جینتا(24) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ بچی کی عمر 12سال بتائی گئی ہے۔ لڑکی مچھلی خریداری کے بعد گھر لوٹنے کے لیے بس کا انتظار کررہی تھی اس بیچ ملزم نے گھر پہنچانے کا بہانہ بنا کر لڑکی کو انجان علاقے میں لے گیا۔ پولس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا