English   /   Kannada   /   Nawayathi

منکی جماعت المسلمین کی جانب سے عنایت اللہ کے حق میں انتخابی جلوس

share with us

کل قصبہ منکی کے جماعت المسلمین کے احباب اور کئی اسپورٹس سنٹر کے نوجوان اور علماء کرام نے ایک جلوس نکال کر انتخابی مہم چلائی اور منکی کے ہر گلی نکڑ میں پر پہنچ کر جناب عنایت اللہ شاہ بندری کے حق میں ووٹ کی اپیل کی ۔ اسی طرح شہر بھٹکل کی دکن ویلفیر اسوسی ایشن نے بھی جناب عنایت اللہ کی ایک مختصر ملاقات میں ان کی حمایت کا اعلان کیا ہے اسی طرح عیسائی برادری کے فادر نے بھی عیسائی برادری کی حمایت کو گرین سگنل دے دیا ہے ۔ ممبئی بھٹکل جماعت کی جانب سے باضابطہ یہ اعلان کیا گیا ہے کہ جو کوئی انتخابات میں ووٹنگ کے لیے شہر بھٹکل پہنچنا چاہتے ہیں کہ ان کے آمدو رفت کے اخراجات کا بار جماعت اُٹھائے گی۔ اسی طرح اس انتخابات کو شہر بھٹکل کے مسلمان ایک چیلنج کے روپ میں دیکھتے ہوئے ملک و بیرون ملک میں جو حضرات موجودہیں وہ شہرِ بھٹکل میں جمع ہوتے نظر آرہے ہیں۔ 
(تصاویر فوٹوگیلری میں دیکھ لیں )

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا