English   /   Kannada   /   Nawayathi

جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے زیرِ ہتمام جامع مسجد میں قرأتِ قرآن کا مظاہرہ

share with us

جامعہ مسجد کے اندورونی و بیرونی ہال میں تل دھرنے کو جگہ نہیں تھی۔ مہمان قاری نے تقریباً آدھا گھنٹہ اپنی قرأت کا مظاہر ہ پیش کیا ۔ مسجد کے درود دیوار کی صدائیں سبحان اللہ اور ماشاء اللہ سے گونجتی رہیں ۔بنگلور سے تشریف فرماچھوٹے سے قاری محمد عمیر نے بھی اپنی قرأت کا مظاہرہ کیا اور نعتوں کے ذریعہ سے سامعین کو محظوظ کرایا ۔ملحوظ رہے کہ پہلے استاذ جامعہ مولانا محمد اقبال نائطے ندوی نے شہر کی تاریخ اور جامعہ اسلامیہ کی خدمات پر عربی زبان میں روشنی ڈالتے ہوئے مہمان کے سامنے شہر بھٹکل اور احبابِ بھٹکل کا مکمل تعارف کرایا ۔ مولانا نے بہت ہی خوبصورت انداز میں اس بات کوواضح کیا کہ شہر بھٹکل کی ہندوستان میں ایک پہچان ہے ۔ جس طرح مصر کے شہر قاہرہ کے بارے میں مشہور مؤرخ ابن خلدون نے لکھا ہے کہ ایسا شہر میں نے نہیں دیکھا بالکل اسی طرح مشہور سیاح ابن بطوطہ نے اپنے سفر نامے میں اس شہر کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ پورے ملک میں اس طرح کا شہر میں نے نہیں دیکھا ۔بعد اس کے مہمان قاری کا تعارف بنگلور سے تشریف فرما ایک مہمان نے پیش کئے اور مولانا کے روزانہ کے معمولات کو سامنے رکھتے ہوئے اس کو اپنی زندگی میں لانے کی تلقین کی۔ جلسہ کے اختتام پر لوگوں کا ایک جم غفیر شیخ کی ملاقات کے لیے امنڈ پڑا ۔ جلسہ کا آغاز جامعہ اسلامیہ کے طالب علم کی تلاوت سے ہوا اور نعت قاری محمد عمیر نے پیش کی ۔ نظامت کے فرائض مولانا سمعان خلیفہ ندوی نے عربی واردو میں انجام دیے ۔

20130423 214914

 

IMG 0031

20130423 214838

IMG 0029

IMG 0033

IMG 0042

IMG 0044

20130423 214719

20130423 213421

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا