English   /   Kannada   /   Nawayathi

مرکزی خلیفہ جماعت المسملین بھٹکل کی جانب سے علم الفرائض(میراث) کلاسس کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر، امتحان میں امتیازی نمبرات حاصل کرنے والوں کے درمیان تقسیم کیے گئے انعامات

share with us
bhatkal, bhatkal khaleefa jamat, bahtakal jamaat, markazi khaleefa jamatul muslimeen bhatkal, markazi khaleefa jamatul muslimeen bhatkal meeraas class, bhatkal ilmul farayiz class,

بھٹکل 18؍ جنوری 2022(فکروخبرنیوز) مرکزی خلئیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کی جانب سے شروع کیے گئے علم الفرائض کے کلاسس پوری کامیابی کے ساتھ اختتام کو پہنچ گئے۔ اس کلاس کو شروع کرنے کا مقصد عوام میں علم الفرائض کے تعلق سے بیداری پیدا کرنا تھا۔ بعد عشاء منعقد ہونے والے اس علم الفرائض کے کلاسس میں قاضی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل مولانا خواجہ معین الدین ندوی مدنی نے اپنا قیمتی وقت فارغ کرتے ہوئے کم وقت میں بہتر سے بہتر انداز میں طلبہ کے ساتھ اس کی تفصیلات بیان کیں ۔

اس کلاسس کے اختتام پر امتحان بھی منعقد کیا گیا جس میں اول ، دوم اور سوم کے ساتھ ساتھ امتیازی نمبرات حاصل کرنےو الوں کو انعامات سے بھی نوازا گیا۔

کل بعد نمازِ مغرب محکمۂ شرعیہ مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل میں انعامی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مولانا خواجہ معین الدین ندوی مدنی نے کہا کہ حضرت عبداللہ بن مسعود اور دیگر صحابہ نے بھی علم میراث سکھانے کے لیے کوششیں کیں۔ مولانا نے تاریخی باتوں کے تناظر میں کہا ہے کہ آج بھی ضرورت اس بات کی ہے کہ اس طرح کے کلاسس منعقد کرکے اس علم کو سیکھنے سکھانے کے مواقع کیے جانے چاہیے۔

مولانا تیمور ندوی اور مولانا اسماعیل انجم ندوی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس طرح کے کلاسس شروع کرنے کے سلسلہ میں مختلف آراء سے نوازا اور اس بات پر اپنی خوشی کا اظہار کیا کہ ان کے وہم وگمان میں بھی نہیں تھا کہ  انہیں فراغت کے بعد دوبارہ علم الفراض پڑھنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے سبھوں کی طرف سے نمائندگی کرتے ہوئے مولانا خواجہ معین الدین ندوی مدنی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ اول نمبرات حاصل کرنے والوں میں محمد اواب اکرمی بھی ہیں جنہوں نے سی اے کی تعلیم حاصل کی ہے۔ علم الفرائض کے امتحان میں ان کا اول مقام حاصل کرنے پر انہیں مبارکبادی  دی جارہی ہے اور اس سے یہ پیغام ملتا ہے کہ عصری میدان میں تعلیم حاصل کرنے والے دینی تعلیم سے آراستہ ہونا چاہیں تو بہت جلد وہ بھی اس میدان میں ترقی کرسکتے ہیں۔

نتائج کچھ اس طرح رہے۔

اول : محمد اواب ابن اسماعیل عارف اکرمی

اول : مولوی محی الدین ندوی ابن جیلانی سعدا

دوم : مولوی یاسین ندوی ابن محمد اسماعیل نائطے

 سوم : محمد سفیان ابن عبد المجید سلطان اکرمی 

سوم : مولوی مدرک احمد ندوی ابن محی الدین انصار حاجی فقیہ

سوم : مولوی عمیر ندوی ابن عبدالقیوم سدی باپا

سوم : مولوی عبداللہ ندوی ابن محمد مظفر کولا

یاد رہے کہ اس کلاس میں  کل 35 افراد نے داخلہ لیا اور 20 نے امتحان میں شرکت کی۔   

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا