English   /   Kannada   /   Nawayathi

منکی ماون کٹے کراس ہائی وے پر ایک اور سڑک حادثہ : ندیم شیخ جاں بحق

share with us

بتایا جارہا ہے کہ اس موقع پر زخمی ندیم کو اسپتال میں پہنچانے کے لیے کئی ساری گاڑیوں کے مالکان سے سہار ا پوچھا گیا مگر کوئی امداد کو نہیں آیا۔ بھٹکل سے ایمبولینس پہنچتے پہنچتے بھی دیر ہوگئی تھی، اس بیچ اومنی میں زخمی ندیم کو بھٹکل سرکاری اسپتال لایا گیا ، لانے کے 10دس منٹ بعد اس کو مردہ قراردیا گیا ۔ پل بھر میں خبر پھیلتے ہی لوگوں کا ہجوم سرکاری اسپتال کے قریب جمع ہوگیا ۔یہ بات اب تک سمجھ میں نہیں آئی کہ زخمی ندیم کو منکی، مرڈیشور یا قریبی طبی خانے میں کیوں نہیں لے جایاگیا۔بعض کے بیان کے مطابق اگر اس کو یہاں کے اسپتال میں لے جایا گیا تھا تو علاج کیوں نہیں کیا گیا، کیا سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں کا عملہ نہیں تھا؟ اور نہیں ہے تو کیوں نہیں ہے ؟ اور زخمی ندیم کو اومنی میں سرکاری اسپتال لایا گیا تھا ,کیا یہاں کے سرکاری اسپتال میں ایمبولینس کی سہولیات نہیں ہے ؟ فوت ہونیو الے نوجوان کی عمر 23بتائی گئی ہے ، جب کہ پورے چار سال بعد سعودیہ سے گھر میں شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے آئے تھے۔ اسی مہینے کے 28تاریخ کو شادی تقریب تھی ، ندیم شیخ منکی کے رہنے والے ہیں ۔ تادمِ تحریر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجے جانے کی تیاری جاری ہے ۔

IMG 0011

 

IMG 0012

IMG 0021

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا