English   /   Kannada   /   Nawayathi

کار اور لاری کے درمیان پیش آئے تصادم میں دو دوست ہلاک

share with us
car_and_lorry_accident_, accident, vitla accident,

وٹلا 16؍ جنوری2022(فکروخبرنیوز/ذرائع) ہاسن کے چنارایا پٹنہ میں ایک کار اور لاری کے درمیان ایک  خطرناک سڑک حادثہ میں دو افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔

مہلوکین کی شناخت ایشورامنگلا کے قریب بنٹاکل کے دیوی پرساد شیٹی (30) اور بنٹوال کے کولناڈ کے کیلاگینا بیری بیٹو کے سدرشن (32) کی حیثیت سے کرلی گئی ۔ دیوی پرساد نے بنگلور میں ایک کمپنی میں کام کیا جبکہ سدرشن نے موڈیپو میں انفوسس کے لیے کام کیا۔

یہ دونوں دوست تھے اورت وہ پہلے ایک ہی کمپنی میں کام کرتے تھے۔ دیوی پرساد بعد میں بیرون ملک کام کر رہے تھے اور پھر واپس بنگلور میں ایک آئی ٹی کمپنی میں کام کرنے آئے تھے۔

اس نے ایک نئی کار خریدی تھی اور وہ اپنی بیوی کے ہمراہ آبائی شہر جا رہا تھا۔ اس کی ڈرائیونگ اچھی نہ ہونے کی وجہ سے اس نے اپنے دوست سدرشن کو اس کے لیے بلایا تھا۔

ذرائع کے مطابق کار ایک لاری سے جاٹکراگئی جس کے نتیجہ میں دونوں ہلاک ہوگئے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا