English   /   Kannada   /   Nawayathi

ٹرک اور کار کے مابین پیش آیا سڑک حادثہ ، دو بچوں سمیت چار افراد ہلاک

share with us
tuck_aur_car_ke_darmiyan_accident_. accident in rati halli, ratihalli, karnataka, karnataka accident,


ہاویری 16؍ جنوری2022(فکروخبرنیوز)  ٹرک اور کار کے مابین پیش آئے ایک المناک سڑک حادثہ میں دو بچو ں سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے ۔ یہ حادثہ ہفتہ 15 جنوری کی شام کو ضلع کے رتہلی کے نزدیک کدور میں پیش آیا۔

مرنے والوں کا تعلق شکاری پور تعلقہ کے مٹی کوٹ گاؤں سے تھا۔ تصادم میں چھ افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں رتی ہلی کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ انہیں علاج کے لیے داونگیرے منتقل کیا گیا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹرک کدور کے قریب سڑک پر موڑ پر کنٹرول کھو بیٹھا اور کار سے ٹکرا گیا۔  تصادم اتنا زور سے ہوا کہ پیچھے آنے والی دوسری کار سے ٹکرا گئی۔ کار میں سوار دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جب کہ دو نے اسپتال جاتے ہوئے آخری سانس لی۔ اس سلسلے میں رتہلی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

ڈائجی ورلڈ کے ان پٹ کے ساتھ

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا