English   /   Kannada   /   Nawayathi

یوپی میں کھیلا ہوبے ! ایک اور وزیر نے دیا استعفی

share with us

لکھنؤ:12جنوری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) یوپی اسمبلی انتخابات سے قبل بھارتیہ جنتا پارٹی کو لگاتار جھٹکے لگ رہے ہیں۔ وزیر محنت سوامی پرساد موریہ کے بعد وزیر جنگلات دارا سنگھ چوہان نے بھی عہدہ وزارت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ دارا سنگھ مئو ضلع کی مدھوبن اسمبلی سیٹ سے رکن اسمبلی ہیں۔ انہوں نے گورنر کو بھیجے اپنے مکتوب میں یوگی حکومت پر دلتون، پسماندہ اور نوجوانوں کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

قبل ازیں، سوامی پرساد موریہ کے علاوہ بی جے پی کے 5 ارکان اسمبلی نے بھی استعفی دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ سوامی پرساد موریہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ 14 جنوری کو سماجوادی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لیں گے۔

آج اپنا استعفی گونر کے نام ارسال کرتے ہوئے دارا سنگھ چوہان نے کہا، ’’وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی وزارتی کونسل میں جنگلات، ماحولیات اور حیوانیات کے وزیر کے طور پر میں نے پوری شدت سے اپنے محکمہ کی بہتری کے لئے کام کیا، لیکن حکومت کی پسماندہ، محروموں، دلتوں، کسانوں اور بیروزگار نوجوانوں کو نظر انداز کرنے اور دلتوں اور پسماندہ افراد کے ریزرویشن کے ساتھ جو کھلواڑ ہو رہا ہے، اس سے پریشان ہو کر میں یوپی وزارتی کونسل سے استعفی پیش کر رہا ہوں۔‘‘

خیال رہے کہ یوپی اسمبلی انتخابات سے قبل لیڈران لگاتار پارٹیاں تبدیل کر رہے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹے بی جے پی کے لئے بہت مشکل ثابت ہوئے ہیں۔ سوامی پرساد موریہ کے مستعفی ہونے کے بعد کئی ارکان اسمبلی اور وزرا کے استعفی کی قیاس آرائیاں ہو رہی تھین اور یہ بات سچ بھی ثابت ہوئی۔

دریں اثنا آج ہی مظفرنگر کی میرانپور سیٹ سے بی جے پی کے رکن اسمبلی اوتار سنگھ بھڑانا پارٹی چھوڑ کر آر ایل ڈی میں شامل ہو گئے ہیں۔ اوتار سنگھ چار مرتبہ کے رکن اسملی ہیں۔ بدھ کی صبح انہوں نے آر ایل ڈی کے سربراہ جینت چودھری سے ملاقات کی۔ اس کی تصویر جینت چودھری نے سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا