English   /   Kannada   /   Nawayathi

عنایت اللہ نہ صرف مسلمانوں کے بلکہ ہمارے بھی لیڈر ہیں: دلت لیڈر فکیرپا

share with us

اور پھر انتخابات کے موقع پر ہم خود بھٹکل تشریف لاکر اپنے سماج کے احباب سے ان کے لیے انتخابی مہم چلائیں گے۔ ان باتوں کا اظہار اور تعاون کی یقین دہانی ضلع کاروار سے آئے ہوئے امبیڈکر دلت سنگھا کے صدر جناب فکیرپا نے کیا ہے ، وہ یہاں اولڈ وائی بھو ہوٹل میں آج جے ڈی ایس اور دلت لیڈران کے ایک خصوصی نشست میں ان باتوں کا اظہار کررہے تھے۔ ملحوظ رہے کہ آج تین بجے کاروار ضلع کے تمام دلت طبقہ کے لیڈران نے جے ڈی ایس دفتر میں منعقدہ خصوصی نشست میں شرکت فرما کر جناب عنایت اللہ کے ساتھ اپنی حمایت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر جے ڈی ایس سیاسی پینل کے چیرمین جناب محی الدین برماور نے کہا کہ بھٹکل کی سیاسی اور سماجی تنظیم مجلس اصلاح و تنظیم نے جناب عنایت اللہ کو اگلے اسمبلی انتخابات میں اُمیدوارکی حیثیت سے چنا ہے ، آپ لوگوں کا ساتھ ان کے ساتھ ہو اور پھر جس طرح ہمیشہ سے ان کا تعاون آپ لوگوں کے ساتھ رہا ہے آئندہ بھی رہے گا۔ جناب عنایت اللہ شاہ بندری نے یہاں تمام دلت طبقے کے لیڈروں کو یقین دلایا کے ان کے مسائل کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ ہمیشہ ان کا تعاون کرتے رہیں گے وہ سیاست میں رہیں نہ رہیں وہ انسانیت کا درس نہیں بھول سکتے۔ 

لاری نے ٹاٹا انڈکا کار کو ٹھوک دیا

شرابی لاری ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج 

بھٹکل /شرالی ، 2اپریل (فکروخبر نیوز )کل رات قریب ساڑھے نو بجے ایک لاری ٹاٹا انڈکا سے ٹکراجانے کے نتیجے میں ٹاٹا انڈکا کارکو نقصان پہنچنے کی واردات پیش آئی ہے ، جب کہ کار پر سوار تینوں افراد محفوظ ہیں۔ اطلاع کے مطابق لاری منگلور سے بیلگام کی جانب جارہی تھی اور شرالی کے گنیش نامی شخص کے ملکیت میں آنے والی کار شرالی سے بھٹکل کی جانب آرہی تھی ۔یہاں شرالی کے پل کے قریب واقع ایک کینٹین کے سامنے ٹاٹا انڈکا کار لاری سے ٹکراگئی ۔ قریب تیس ہزار کا نقصان ہونے کے باعث لاری ڈرائیور اور کار ڈرائیور میں بحث شروع ہوگئی ۔ کا ر ڈرائیور تیس ہزار کا مطالبہ کررہا تھا تو لاری ڈرائیور پانچ ہزار میں معاملہ نمٹانے کی کوشش کررہاتھا جب کہ نشہ میں دھت ہونے کی وجہ سے ایل فیل بک رہا تھا۔ دریں اثنا دیہی پولس تھانے کو اطلاع ملتے ہی پولس نے معاملہ درج کرکے شرابی ڈرائیور کو گرفتار کرلیا اور معاملہ درج کرلیا ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا