English   /   Kannada   /   Nawayathi

بے سروسامانی کے باوجود دین کی بہت بڑی خدمت انجام دی جارہی ہے :مولانا الیاس ندوی

share with us

مولانا نے کہا کہ سفر کے مشاہدات سے بہت ساری چیزیں سیکھنے کا موقع ملتا ہے ۔مولانا اس موقع پر اپنے ماضی کے ایک واقعہ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ مولانا ابوالحسن ندوی اسلامک اکیڈمی کے افتتاح کے موقع پر حضرت مولانا محمد رابع صاحب ندوی مدظلہ العالی نے مجھ سے کہا کہ اس کو قائم کرنے کا مقصد بیان کیجئے تو سچی بات یہ ہے کہ اس وقت میرے ذہن میں کچھ بھی نہیں تھا مولانا کے اصرار پر میں نے اللہ کے نام سے شروع کیا تو دوسال پہلے کئے گئے کیرلا کے دورے کے مشاہدات میرے ذہن میں آئے اور اسی کو میں نے بیان کیا ۔ تو یہ میرے ذہن میں جو بات آئی تھی وہ صرف اور صرف سفر کی وجہ سے تھی ۔ مولانا نے کہا کہ اسی لئے اللہ تعالیٰ نے سفر کرنے کا حکم دیا ہے ۔
صدرِ جلسہ نائب مہتمم جامعہ مولانا محمد مقبول احمد ندوی نے کہاکہ جامعہ کے پچاس سالہ کنونشن سے جو آواز اٹھائی گئی تھی کہ نئی نسل کو اسلام پر باقی رکھنے کی جو کاوشیں ہوسکتی ہیں ان کو جاری کیا جائے ۔اس سفر میں ہمیں اس چیز کو لوگوں کے سامنے رکھنے کا موقع ملا ۔ اور علی پبلک اسکول کے طرز پر ملک کے مختلف علاقوں میں جو ۱۴ ؍اسکول قائم ہیں اس تعداد میں اضافہ کا امکان قوی ہوگیا ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی اس میں مزید ۱۴ سے ۱۵؍ اسکول کا اضافہ ہوگا ۔ مولانا نے کہا کہ سفر میں اپنے مقصد کو سامنے رکھا جائے تو وسائل اور آسانیاں خود پیدا ہوجاتی ہیں ۔ 
سعودی عرب کے دورے سے لوٹے مولانا انصار ندوی مدنی نے کہا کہ مکۃالمکرمہ میں عبادات کی روح مفقود ہوتی جارہی ، مدینہ منورہ میں ایک میوزیم تعمیر کیا گیا ہے جس میں حرمین شریفین کی پوری تاریخ محفوظ کرلی گئی ہے ۔ ابنائے جامعہ سعودیہ کا تذکرہ کرتے ہوئے مولانا نے کہا کہ ابنائے جامعہ ادھر چند سالوں سے جامعہ اسلامیہ سے اپنے تعلق کو مضبوط بنارہے ہیں ۔ دعوتی جذبہ کے ساتھ اپنے علم کوعملی زندگی میں نافذ کرنے کی فکر میں لگے ہوئے ہیں ۔
استاد حدیث مولانا خواجہ ندوی مدنی نے اپنے شمالی ہند کے سفر کے مشاہدات کے ضمن میں کہا کہ تاج محل تعمیر کرکے شاہ جہاں نے اسلامی تاریخ کی حفاظت کی ۔ انہوں نے دارالعلوم دیوبند ،دارالعلوم سہارنپور اور دار العلوم ندوۃ العلماء کا دورہ کیا او روہاں کے علماء اور مشائخ سے استفادہ کیا ۔ مولانا نے دارالعلوم دیوبند کے مہتمم اور نائب مہتمم کو جامعہ تشریف لانے کی دعوت بھی دی اس کے علاوہ مولانا نے دہلی میں قائم مختلف مدارس کا دورہ کیا ۔ مزید کہا کہ نظام الدین اولیاء اور ان کے رفقاء نے بدعات وخرافات کے خاتمہ کے لیے جاں توڑ کوششیں کیں مگر اب حالات اس طرح کے پیدا ہوگئے ہیں کہ آج ان کے قبروں پر بدعات وخرافات کے کام انجام دئیے جارہے ہیں یہ سب باتیں ناواقفیت کی بنیاد پر ہے ۔اس سفر میں جامعہ اسلامیہ کے استادِ ادب مولانا محمد اقبال نائیطے ندوی بھی مولانا خواجہ ندوی کی معیت میں تھے ۔ مولانا خواجہ ندوی نے کہا کہ اس سفر کی قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ سفر کے دوران مولانا اقبال ندوی نے غیر مسلموں کو دین کی دعوت دی اور ان کی خدمت میں کتابیں بھی پیش کی ۔ مزید کہا کہ دین کی دعوت دینا ہمارا کام ہے اور ہدایت دینا اللہ کا کام ہے ۔ ان کے علاوہ مولانا عبدالرب ندوی نے اپنے گجرات دورہ کی روشنی میں اپنے تاثرات پیش کئے اور وہاں کے مختلف مدارس کا تذکرہ کرتے ہوئے چند قابلِ تقلید باتوں کا تذکرہ کیا ۔ واضح رہے کہ مکتب جامعہ چوک بازار کے اساتذہ کابھی ایک وفد مہارشٹرا اور گجرات کے دورے پر گیا تھا جس کی طرف سے نمائندگی کرتے ہوئے مولانا عبدالحسیب ندوی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ قریب دوپہر ایک بجے یہ جلسہ اختتام پذیر ہوا ۔

DSCN5286

DSCN5297

DSCN5278

DSCN5280

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا