English   /   Kannada   /   Nawayathi

عوام کے مسائل کو حل کریں اور کاموں کا جائزہ لیتے رہیں:جناب مزمل قاضیا

share with us

انہوں نے کہا ہم نے محلہ وار جماعتوں سے رابطہ کیا اوران کی جانب سے منتخب کردہ شخص چن لیا گیا لہذا جو منتخب شدہ کونسلرس ہیں وہ تنظیم کے ربط میں رہیں اور جب جب بھی تنظیم کسی بھی کام کے لیے ہر وقت تیارر ہیں،ہمارے اسلاف نے جس نہج سے میونسپل میں کام کیا ہے اسی نہج پر کام کرنے کی کوشش کریں ۔ انہوں نے تمام کونسلروں سے درخواست کی کہ سرکاری عہدیداران سے رابطہ رکھیں اور آپس میں محبت اور بھائی چارگی سے کام کریں تقریب کے انعقاد کے مقصد پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منتخب شدہ کونسلروں کے اعزاز کے ساتھ ساتھ ان کو ان کی ذمہ داریوں کا احساس دلانا ہے ۔اس موقع پر میونسپل کونسل میں کام کرنے کی چند نکات سے بھی کونسلروں کو آگاہ کیا ۔ تنظیم کے جنرل سکریٹری محمد الطاف کھروری نے کہا کہ ہماری میونسپل کونسل میں بآسانی کونسلر منتخب ہوتے ہیں لیکن دوسرے علاقوں میں کونسلر بننے کے لئے بڑی دوڑ دھوپ کرنی پڑتی ہے ہمیں اللہ کی اس نعمت کی قدر کرنی چاہئے ۔انہوں نے واضح کیا کہ جب سے تنظیم قائم ہے اسی وقت سے میونسپل کونسلر تنظیم کی جانب سے منتخب کئے جاتے ہیں۔ عنایت اللہ شاہ بندری کے علاوہ مولانا زبیر ندوی اور عبدالرقیب ندوی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ منتخب شدہ کونسلروں نے اپنے اپنے تاثرات پیش کئے اور عوام کا بھر پور ساتھ دینے کی بات کہی ۔ اس مجلس میں تنظیم کے رکن شوریٰ کے علاوہ سیاسی پینل کے ممبران بھی شریک تھے ۔ 

IMG 0040

IMG 0050

IMG 0007

ڈاکٹر چترنجن کے 70ویں جنم دن کے موقع پر خون عطیہ کیمپ کا انعقاد 
وزیر تعلیم وشیویشور ہیگڈے کی شرکت 

بھٹکل24مارچ(فکروخبرنیوز) ڈاکٹر چترنجن کے 70ویں جنم دن کے موقع پر خراجِ عقیدت کی مختصر تقریب کے بعد یہاں چنا پٹنا ہنومنتپا مندر ہال ، کار اسٹریٹ میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس کیمپ کا انعقاد، سیوا واہنی ٹرسٹ، سل گیدے اسپورٹس کلب، سری ماروتی کریڈٹ کو آپریٹیو سوسائٹی، ، سری ماروتی سیوا منڈل شرالی، روٹری کلب بھٹکل، کونکن کھاروی سوسائٹی، شاردا سیوا سمیتی بندر، ڈائگنو میڈ بھٹکل، کے زیرِ اہتمام کے ایم سی ہاسپٹل منگلور، منی پال کے تعاون سے کیا تھا، خراجِ عقیدت والی تقریب میں کرناٹک وزیرتعلیم (پرائمری ، ہائیر) جناب وشویشور ہیگڈے کاگیری، جناب سریندرا شانبھاگ (صدر سیوا سواہنی ، بھٹکل) جناب پرمود الاگھارو،ڈاکٹر مدھوسودھن اُپادیائے، (میڈیکل سپرٹنڈنٹ، کے ایم سی اسپتال ، منگلور) ڈاکٹر آنندو وینو گوپال وغیرہ نے شرکت کی اور ڈاکٹر چترنجن کو اپنے اظہارِ خیالات سے خراجِ عقیدت پیش کی۔ اس کے بعد کئی نوجوانوں نے خون کا عطیہ پیش کیا۔ تقریب کا افتتاح جناب وشویشور ہیگڈے نے دیا جلا کر کیا۔

DSC 0021

 

DSC 0049

DSC 0051

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا