English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل :بدمعاش اغواکارمعصوم بچے کو اغوا کرنے میں ناکام

share with us

بہن نے جیسے ہی دیکھاچیخنا شروع کردیا جب کہ بچے نے بھی اپنی طرف سے بھرپور کوشش کی اور امداد کے لیے اپنے ہی انداز میں صدا لگانا شروع کیا۔ بچے کی اس حرکت سے پریشان اغوا کار بچے کو گھر سے ایک کلومیٹر دور ہی چھوڑکر بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔ بہن کی جانب سے گھر میں اطلاع کئے جانے پر گھروالوں نے شہر کے دیہی پولس تھانے میں کیس درج کی۔ پولس عادت کے مطابق چھان بین شروع کی۔ یہاں فکروخبر سے بات کرتے ہوئے سلیم بلگی جن کا گھر آزاد نگر چھٹویں کراس پر موجود ہے ، اور بچہ اپنا بچاؤکرتے ہوئے ان کے کمپاؤنڈ میں چھپ گیا تھا بتایا کہ بچہ بڑا ہی گھبرایا ہوا تھا، اور پوچھے جانے پر بتایا کہ اغوا کار کنڑا میں بات کررہے تھے،اس نے بتایا کہ گھر سے جب گاڑی میں بٹھایا گیا تو اس سے بہت دور لے جانے کی کوشش کررہے تھے مگر بیچ میں چھوڑ کر رفو چکر ہوگئے۔بائیک کا رنگ سرخ تھا جب کہ بچے کے کہنے کے مطابق بائیک پلسر تھی۔
ملحوظ رہے کہ شہر بھٹکل میں اغواکاری کے واقعات پیش وقتاً فوقتاً پیش آرہے ہیں، حالیہ عمر اسٹریٹ نابالغ طالبہ کا ہو یا دیگر معصوم بچوں کو اغوا کرنے کا معاملہ، مگر پولس ان معاملوں کو سنجیدگی سے لیتی نظر نہیں آرہی ہے، محکمۂ پولس کو چاہئے کہ ایسے واقعات پیش آنے سے پہلے ہی ایسے بدمعاش گروہ کو پتہ لگایا جائے ، تاکہ والدین اس طرح کے ڈر اور خوف سے محفوظ ہوں اور بچے آزادی سے گھر کے آنگن یا گلی میں کھیلیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا