English   /   Kannada   /   Nawayathi

خوش نویس کو 38 برس تک قرآن پاک کی خدمت کرنے پر سعودی شہریت مل گئی‘ گورنرمدینہ کی گھر جاکر مبارکباد

share with us

 

مدینہ منورہ: 27/ڈسمبر/2021(فکروخبر/ذرائع) معروف خوش نویس شیخ عثمان طہ کو 38 برس تک قرآن پاک کی خدمت کرنے پر سعودی شہریت مل گئی‘ گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے گھر جاکر مبارکباد دی۔ تفصیلات کے مطابق شام سے تعلق رکھنے والے شیخ عثمان طہ کا ایک اعزاز یہ بھی ہے کہ وہ کنگ فہد کمپلیکس برائے اشاعت قرآن مدینہ منورہ میں قرآن مجید کے خوش نویسوں کے استاد بھی ہیں ، اسی بناء پر گورنر مدینہ منورہ نے خاص طور پر قرآن پاک کے خوش نویس شیخ عثمان طہ کو ان کے گھر پہنچ کر سعودی شہریت ملنے کی مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر گورنر مدینہ منورہ نے کہا کہ عثمان طہ کا حق بنتا ہے کہ وہ نزول وحی اور اسلام کے قبلہ کے اس وطن میں شہریت پائے ، گورنر مدینہ نے ملاقات کے دوران عثمان طہ کی اس انوکھی خدمت گزاری ، عالم اسلام میں ان کی شہرت اور کنگ فہد پرنٹنگ پریس میں ان کی سن 1980 سے اب تک کی خدمات کی تعریف کی اور بتایا کہ یہ نیشنیلیٹی ان کیلئے اور ان کے خاندان کے سب افراد کیلئے ہے اور اس خبر کو یہاں آ کر سنانا ان کیلیئے اعزاز ہے ، ان کا اس مملکت میں بطور شہری رہنا سعودی عرب کیلئے اعزاز ہوگا کیوں کہ آپ نے 38 برس تک قرآن پاک کی خدمت کی ، اس کا اعتراف سعودی شہریت پیش کرنے کی صورت میں ضروری تھا۔

 


 

اردو نیوز نے اخبار 24 کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے خوش نویسوں کے استاد شیخ عثمان طہ کو مخاطب کرتے ہوئے یہ تاریخی الفاظ بھی کہے کہ آپ مجھے فرزندِ مدینہ سمجھیں ، میں اپنی ہی نہیں بلکہ تمام اہل مدینہ کی نمائندگی کر رہا ہوں اور یہاں میں آپ کے دولت کدے پرسعودی شہریت ملنے پر فرزندانِ مدینہ کی خوشیوں کی سوغات لے کر آیا ہوں ، پوری مسلم دنیا آپ کی منفرد کاوشوں کی معترف ہے اورعالم اسلام میں آپ کی نیک نامی آپ کی بڑی کمائی ہے۔

ملاقت میں شیخ عثمان طہ نے کہا کہ سعودی شہریت ملنے پر میں اور میرا پورا خاندان خوش ہے ، گورنر مدینہ منورہ نے گھر پہنچ کر مبارکباد دے کر صحیح معنوں میں اہل مدینہ کی غیر معمولی خوشیوں کی ترجمانی کی کیوں کہ مملکت کی قیادت اور عوام کی طرف سے دیا گیا یہ اعزاز دراصل قرآن کریم اور اس کے خدام کا اعزاز ہے۔ واضح رہے کہ شیخ عثمان طہ نے 12 بار قرآن پاک تحریر کیا ، شامی خوش نویس کے ہاتھ سے لکھے ہوئے موجودہ مصحف مدینہ کی ایک انفرادیت یہ بھی ہے کہ انہوں نے پورے قران مجید کی لکھائی میں ہر صفحے کے اختتام پر مکمل آیت کا اختتام یقینی بنایا ہے۔

 

اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا