English   /   Kannada   /   Nawayathi

جموں و کشمیر کو مناسب وقت پر ریاستی درجہ واپس ملے گا

share with us
jitendar singh

وزیر اعظم کے دفتر میں تعینات وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر کو مناسب وقت پر ریاستی درجہ واپس ملے گا۔

ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ پر ہمیں پورا بھروسہ رکھنا چاہئے۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے کٹھوعہ میں گوڈ گورننس پروگرام میں شرکت کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔

مرکزی وزیر مملکت نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ نے متعدد بار واضح کیا ہے کہ جموں وکشمیر کو مناسب وقت پر ریاستی درجہ بحال کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جب ماحول پوری طرح سے سازگار ہوگا تو ریاست کا درجہ دوبارہ بحال ہوگا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جموں وکشمیر کے لوگوں کو وزیر اعظم نریندر مودی پر بھروسہ رکھنا چاہئے۔ اُن کے مطابق جموں وکشمیر میں تعمیر وترقی کا جال بچھانے کی خاطر مرکزی حکومت زمینی سطح پر کام کر رہی ہیں۔

مرکزی وزیر مملکت جتندر سنگھ نے بتایا کہ جموں وکشمیر کے حالات معمول پر آرہے ہیں اور لوگ بھی آزاد فضاﺅں میں سانس لے رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ لوگوں کے ساتھ جتنے بھی وعدئے کئے گئے ہیں اُنہیں ہر حال میں پورا کیا جائے گا۔ موصوف کے مطابق ہم جو کہتے ہیں وہ کرتے بھی ہیں لہذا لوگوں کو ہم پر بھروسہ رکھنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ مرکزی حکومت نے جموں وکشمیر میں قیام امن کی خاطر زمینی سطح پر کام کیا جس کے اب ثمر آور نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا