English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرکرے نوڈلس فیکٹری میں زبردست دھماکہ ، متعدد ہلاک

share with us
Big explosion in Kurkure-noodles factory

بہار کے ضلع مظفر پور میں کُرکُرے نوڈلس فیکٹری میں دھماکہ ہوا ہے۔ ضلع کے بیلہ صنعتی علاقے میں مودی کُرکُرے اور نوڈلس فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے 5 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اگرچہ ابھی تک تصدیق نہیں ہوئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس حادثے میں بڑی تعداد میں لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔

معلومات کے مطابق بوائلر پھٹنے کی آواز 5 کلومیٹر دور تک سنی گئی۔ اس دھماکے سے قریب کئی دیگر فیکٹریوں کو بھی نقصان پہنچا۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا