English   /   Kannada   /   Nawayathi

کیا پھر سے بند ہونگے اسکول ?

share with us
school

نئی دہلی:26دسمبر(فکروخبر/ذرائع) قومی راجدھانی دہلی میں کورونا کے معاملوں میں اضافہ ہوتا ہے تو اسکول ایک بار پھر بند ہو سکتے ہیں۔ انتظامیہ نے ہدایت دی ہے کہ اگر لگاتار 2 دنوں تک کورونا کی پازیٹیوٹی شرح 0.5 فیصد سے زیادہ ہوتی ہے تو کورونا سیفٹی پروٹوکول کو فوری طور پر نافذ کر دیا جائے گا، جس کے تحت اسکول اور کالج بند کر دیئے جائیں گے۔

خیال رہے کہ ہفتہ کے روز یعنی کہ 25 دسمبر کو قومی راجدھانی میں کووڈ- 19 کی پازیٹیوٹی شرح 0.43 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ ایسے حالات میں اگر انفیکشن کے معاملات قابو میں نہیں آئے تو جلد ہی اسکولوں پر دوبارہ تالے لگ سکتے ہیں۔

حکومت پابندیوں کا فیصلہ کورونا انفیکشن کی شرح، فعال مریضوں کی تعداد اور اسپتالوں میں داخل مریضوں کی تعداد کی بنیاد پر کرے گی۔ تاہم، میڈیا رپورٹ کے مطابق دہلی میں کلاس 1 سے 5 کے طلباء کے اسکول کل یعنی 27 دسمبر 2021 سے کھلنے والے تھے۔ ایسے حالات میں اس بات پر بھی تذبذب کی صورت حال ہے کہ آیا کل سے جونیئر کلاسز شروع ہو سکیں گی یا مزید انتظار کرنا پڑے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا