English   /   Kannada   /   Nawayathi

ناظم جامعہ جناب ماسٹر شفیع صاحب شہ بندری اور مہتمم جامعہ مولانا عبد الباری صاحب ندوی پر مشتمل

share with us

جس میں ناظمِ جامعہ ماسٹر شفیع صاحب اور مہتممِ جامعہ مولانا عبد الباری ندویؔ شریک ہیں۔یہ بات ملحوظ رہے کہ ابنائے جامعہ منطقۂ شرقیہ گذشتہ تین سالوں سے فلاحی و تعمیری منصوبوں کو بروئے کار لانے کے لئے فعال و متحرک ہے اور اس طرح کے مختلف پروگرام منعقد کرتی آرہی ہے یہاں وفدِ جامعہ کی آمد بھی انہیں منصوبوں کی ایک کڑی ہے ۔وفدِ جامعہ کی آمد پر مختلف پروگراموں کا انعقاد کیاگیاہے تاکہ زیادہ سے زیادہ استفادہ کیا جاسکے ۔مؤقر وفد کے دورے کا آغاز سعودی عربیہ کے شہر دمام سے ہوگا۔ 
سعودیہ میں وفد کا پروگرام کچھ یوں ہے ۔
دو مارچ کو جناب کیمیا اقبال کے گھر میں عصرانہ کا انتظام کیا گیا ہے، تین مارچ کو دمام میں ظہرانہ کے ساتھ ایک عام اجلاس ہوگا ، اسی دن بعد مغرب عوام اور ذمہ داران سے ملاقات ہوگی، اسی رات کو ابناء جامعہ کے ساتھ خصوصی نشست بھی رکھی گئی ہے ۔ 
چار مارچ کو رحیمہ میں مع ظہرانہ جلسہ عام ہوگا، اور اسی رات کو خصوصی ملاقاتیں ہوں گی، 
پانچ مارچ کو الجبیل مع ظہرانہ عام اجلاس اور رات میں خصوصی ملاقاتیں 
چھ مارچ کو الجبیل میں بعد نمازِ عصر مستورات میں مولانا کا بیان ہوگا۔بعد نمازِ عشاء دمام میں بی ایم جے انتظامیہ کے ساتھ خصوصی نشست 
۷ مارچ کو ظہرانے کے ساتھ عام اجلاس کا انعقاد، بعد عصر مستورات میں بیان ہوگا
۸ مارچ کو دما م میں بعد نمازِ عصر مستورات میں بیان ہوگا
اسی طرح 9مارچ کو احساء میں پروگرام ہوں گے، دس اور گیارہ مارچ کو ریاض میں ، 12سے14مارچ تک ینبع اور تبوک میں پروگرام منعقد ہوں گے۔ 15مارچ کو مدینہ المنورہ میں نمازِ جمعہ کی ادائیگی ، مدینہ سے مکہ کو یہیں سے روانگی ہوگی ،پھر مکہ سے جدہ اور جدہ سے دمام واپسی ہوگی ، اور وہاں سے بحرین کویت، قطر سے دبئی کی جانب وفدِ جامعہ اپنا رختِ سفر باندھے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا