English   /   Kannada   /   Nawayathi

ڈائیونگ تربیت کے دوران ہلاک ہونے والے ساحل سیکیوریٹی گارڈ کی آخری رسومات اداکردی گئی

share with us

واضح رہے کہ کوسٹل پولس محکمہ میں بھاسکر کی موت کو لے کر اشتعال پایا جارہا ہے اور ساحلی سیکیوریٹی گارڈ کو زبردستی اسکوبر ڈائیونگ تربیت حاصل کئے جانے پر مجبور کرنے کی بات کہی جارہی ہے، مہلوک بھاسکر کلال کنداپور تعلقہ یڈاڈی متیاڈی دیہات کے کیاسن مکی کے مقیم کلال پاروتی کے فرزند ہیں ، یہ محکمہ ریلوے پولس میں خدمات انجام دے رہے تھے، دو مہینہ قبل ملپے ساحلی سیکیوریٹی محکمہ میں ڈیپیوٹیشن کے بنیاد پر تبادلہ کیا گیا ۔ ایک نجی کمپنی کی جانب سے سیکیوریٹی گارڈس کو ذاتی تحفظ تربیت دی جارہی تھی، اس میں پانچ مربی ہیں، گذشتہ پانچ دنوں سے مرڈیشور کے نیترانی پہاڑ کے قریب اسکوبر ڈائیونگ (لمبے سانس کے ساتھ غوطہ خوری) کی تربیت دی جارہی تھی، اسی میں بھاسکر کلال بھی موجود تھے، گذشتہ دو دن سے اس کی صحت ٹھیک نہیں تھی ، مگر لندن سے تعلق رکھنے وال اینڈی نامی مربی صحت کی خرابی کی پرواہ کئے بغیر غوطہ خوری پر مجبور کیا تھا۔ سمندر کی گہرائی میں آکسیجن پائپ کے ساتھ بھاسکر نے ڈبکی لگائی، اور قریب تین گھنٹے تک 15میٹر کی گہرائی میں وہ بیٹھے رہے اسی موقع پر ان کوالٹی آنا شرو ع ہوئی تو آکسیجن ریگیولیٹر منھ سے نکل گیا اور اسی بنا پر ان کی موت واقع ہوئی۔ اس میں تربیت حاصل کررہے ایک اور نوجوان منجیش کے مطابق اسکوبر ڈائیونگ کی تربیت خطرناک ہے ، مگر اس طرح کی تربیت صرف پانچ دن میں حاصل کرنے کے لیے اینڈی زبردستی کررہے تھے۔ اس سلسلہ میں اینڈی سے بار بار درخواست کئے جانے کے باوجود وہ لاپرواہی برتتے رہے۔ مرڈیشور پولس تھانے میں اینڈی کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے اینڈی کو حراست میں لیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا