English   /   Kannada   /   Nawayathi

دوستوں نے ہی دوست کو قتل کرکے سمندر میں پھینک دیا

share with us

19فروری کو سندیپ کی لاش ساحلِ سمندر میں پائی گئی تھی، ریت کے تھیلے سے لاش کو باندھ کر سمندر میں پھینک دیا گیا تھا، لہروں کے زور سے لاش ساحل پر آ پڑی تھی۔ لاش دریافت ہونے سے ایک دن پہلے سندیپ کے باپ نے سرتکل پولس تھانے میں لاپتہ ہونے کا کیس درج کرایا تھا۔اور پھر سندیپ کے دوستوں پر بھی شک ظاہر کیا گیا تھا۔سندیپ کے لاپتہ ہونے کے دن منوج، نوین، راجا ، چیتن اور انو بھی لاپتہ تھے، گمان کو یقین میں بدلتے ہوئے پولس نے ان پانچوں کو گرفتار کرکے پوچھ تاچھ کئے جانے پر سچ سامنے آیا ہے۔ مقتول سندیپ اور دیگر ملزمان کے بارے میں یہ بات منظر عام پرآئی ہے کہ یہ لوگو پانڈو پائی نامی ایک شخص کے قتل میں بھی ملوث تھے۔قتل کی واردات کے بعد سندیپ کا رویہ بدل گیا تھا،اور ہر ایک کو چاقو کے نوک پر دھمکانے کی کوشش کیا کرتا تھا، مقامی طورپر کئی لوگوں سے دشمنی بھی مول لی تھی۔ اس گروہ کے لیڈر منوج کے ساتھ بھی اس کا معاملہ ٹھیک نہیں تھا، اسی بنا پر قتل کی واردات پیش آئی ہے۔ اس سلسلہ میں پولس نے تین ملزموں کو میسور سے تی گرفتار کیا ہے ، جب کہ کچھ اور ملزمین فرار ہیں۔

پولس افسران نے گرفتار شدہ عورت کی اجتماعی آبرو ریزی کی
معاملہ درج ، پولس افسران فرار، متاثرہ عورت کا طبی جانچ

چک منگلور 23فروری (فکروخبر نیوز ) بنگلور پولس کے کسٹڈی میں مقید ایک عورت کے ساتھ چک منگلور کے سب انسپکٹر سمیت تین پولس افسران کے اجتماعی آبروریزی کئے جانے کی بات منظرعام پرآئی ہے۔ متاثرہ عورت بروز جمعرات کو ضلع پولس کمشنر ششی کمار سے ملاقات کرتے ہوئے شکایت درج کرائی ہے۔شکایت نامہ میں ایس آئی شواکمار اور پولس کانسٹیبل مہیش اور گرومورتی کے نام درج کراتے ہوئے زنابالجبر کا کیس درج کرایا ہے۔ واردات کے بعد تینوں پولس افسران فرار ہیں۔ اس عورت کو موڈی گیری ماونا کیری نامی علاقے کے ایک گھر سے سونے کا ہار چرانے کے الزام میں مذکورہ ملزم پولس افسران نے گرفتار کیا تھا، گرفتاری کے بعد اس کو بنگلور لایا گیا تھا، اس موقع پرقیدخانے میں اس کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے۔ہاسن کے ضلع اسپتال میں عورت کا طبی جانچ کرایا گیاہے، ایس پی ششی کمارنے نامہ نگاروں کو بتایا ہے کہ ملزم افسران کی گرفتاری کے لیے فوری اقدامات کئے جارہے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا