English   /   Kannada   /   Nawayathi

جے ڈی نائک نے دلت طبقہ کو گالیاں بکی ، اور مذہب کے نام سے بھی نیچادکھایا

share with us

19/02/13کو یہاں شرالی کے ماروتی مندر کے اجلاس میں بھٹکل حلقہ کے رکن اسمبلی جے ڈی نائک سے اس سلسلہ میں درخواست کی تو اس موقع پر انہوں نے بے وجہ غصہ کا اظہار کیا اور گالیاں بکنے کے علاوہ ذات پات کو نیچادکھاکر بات کی ہے ۔ دلت اور پسماندہ طبقات کے فلاح و بہبودی اور ترقیاتی کاموں کو کرنے کے بجائے وہ دلت طبقہ پر ظلم کررہے ہیں، جب سیاسی رہنما ہی اس طرح کریں گے تو پھر ہم غریب لوگ کہاں جائیں گے۔ ان باتوں کا الزام آج یہاں دلت سنگھرش سمیتی کی جانب سے لگایا گیا ہے ، آج شرالی کے گرام پنچایت کے سامنے مذکورہ تنظیم کے اراکین کی جانب سے اپنے مطالبات کوپورا کرنے اور دلت طبقہ کے ساتھ گرام پنچایت کی جانب سے کی جارہی ناانصافی کے خلاف دھرنا دیا گیا۔ اس موقع پر بھٹکل تحصیلدار کے گرام پنچایت پہنچنے کے بعد انہوں نے ایک یادداشت پیش کرتے ہوئے تحریری الزام لگایا ہے کہ گرام پنچایت کے تحت دلت طبقہ کو ملنے والی سارے سہولیات مہیا نہیں کئے جارہے ہیں۔ شرالی گرام پنچایت کے عارضی نوکر یوگیش نائک اور روہی داس دیوڈگا دونوں دلت طبقہ کے لوگوں کے ساتھ گرے ہوئے الفاظ میں بات کرتے ہیں، اور پنچایت کے کسی بھی کام کو سامنے رکھا جائے تو سنی ان سنی کردیتے ہیں، دلت طبقہ کی عورتوں کے ساتھ ناروا سلوک اختیار کرتے ہیں، انہوں نے مطالبہ کیاہے کہ فوری طور پر ان دونوں کو ملازمت سے نکال باہر کیا جائے۔ یادداشت میں خبردارکیاگیاہے کہ اگر یہی صورتحال رہی تو اگلے دنوں میں تعلقہ کے تمام گرام پنچایت میں دھرنا دیا جائے گا۔ بھٹکل تحصیلدار کے یقین دہانی پر احتجاج کو واپس لیا گیا ۔

220220131990

 

220220131993

220220132007

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا