English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک میں ملی کیش پائپ لائن! جانیے یہ ہے کہاں؟

share with us

بنگلورو 24 نومبر 2021 (فکروخبرنیوز) آپ حضرات نے گیس پائپ لائن ، واٹر پائٹ لائن ، ڈرینیج پائپ لائن کو دیکھا اور اس کے بارے میں سنا ہوگا لیکن کرناٹک میں آج ایک چھاپہ مارکارروائی کے دوران کیش یعنی نوٹوں سے بھری پائپ لائن دریافت ہوئی ہے۔

دراصل کرناٹک کے انسداد بدعنوانی بیورو نے پبلک ورکس ڈیولپمنٹ (PWD) کے ایک انجینئر کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر کرنسی نوٹ کا پائٹ ڈھونڈ نکالا۔عہدیداروں نے بتایا کہ کلبرگی ضلع میں پی ڈبلیو ڈی کے جوائنٹ انجینئر شانتھا گوڑا بیرادار کی رہائش گاہ پر بدعنوانی کے الزام میں سرکاری افسران کے خلاف ریاست گیر کریک ڈاؤن کے ایک حصے کے طور پر چھاپہ مارا گیا۔

مسٹر بریدار کی رہائش گاہ پر چھاپے کے دوران اینٹی کرپشن بیورو کے حکام نے 25 لاکھ اور بڑی مقدار میں سونا ضبط کیا۔ یہ اطلاع ملنے پر کہ پی ڈبلیو ڈی کے جوائنٹ انجینئر نے اپنی رہائش گاہ پر پائپ لائنوں میں نقدی چھپا رکھی ہے، اہلکاروں کو پائپوں سے کرنسی نوٹوں کے ڈھیر نکالنے کے لیے ایک پلمبر ملا۔

چھاپے کے دوران ریکارڈ کیے گئے ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پائٹ سے نوٹوں کے گٹھے نکالے جارہے ہیں۔ بظاہر یہ پائپ شو کے لیے گھر میں نصب کیے گئے تھے تاکہ بے حساب نقدی چھپا سکیں۔

مسٹر بیرادر کی رہائش گاہ پر چھاپہ بدعنوانی کے الزام میں افسران کے خلاف ریاست گیر کریک ڈاؤن کا حصہ ہے۔ اینٹی کرپشن بیورو نے 15 اہلکاروں کے خلاف غیر متناسب اثاثہ جات کے مقدمات کے سلسلے میں 60 مقامات پر چھاپے مارے۔

بیورو نے حال ہی میں بنگلورو ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے دفتر پر بھی چھاپہ مارا تھا۔

این ٹی وی کے ان پٹ کے ساتھ

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا