English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب: شہری ملازمتوں کو کیوں خیرباد کہہ رہے ہیں ؟  جانیے وجہ!

share with us

 

ریاض: 14نومبر2021(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب میں 3 ماہ کے دوران ایک لاکھ 77 ہزار سعودیوں نے ملازمت سے استعفیٰ دیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں ریاض ایوان صنعت و تجارت میں فروغ افرادی قوت کمیٹی کے رکن نایف التمیمی نے مقامی شہریوں کی جانب سے نوکریاں چھوڑنے کی وجہ بتائی ہے۔

نیاف التمیمی کا کہنا ہے کہ سعودی ملازمین کے استعفوں کا ایک پہلو منفی ہے اور دوسرا مثبت ہے۔

https://www.urdunews.com/sites/default/files/styles/660_scale/public/2021/11/13/1287586-99274155.jpg?itok=kZbrcFzV

انہوں نے بتایا کہ مثبت پہلو یہ ہے کہ سعودی وژن 2030 کی بدولت متعدد ادارے نئی ملازمتیں فراہم کررہے ہیں تو جہاں اچھی ملازمت نظر آتی ہے مقامی ورکرز وہاں چلے جاتے ہیں۔

‘جبکہ استعفوں کا منفی پہلو یہ ہے کہ سعودی ملازم کو اپنی ملازمت کا واضح تصور نظر نہیں آتا اور وہ مستقبل میں ملازمت کے حوالے سے عدم تحفظ کا شکار رہتا ہے۔’

ان کا مزید کہنا تھا کہ کئی سعودی شہری ملازمت چھوڑ کر کسی ایسی جگہ جاب کرلیتے ہیں جہاں انہیں ملازمت کے جانے کا خوف نہیں ہوتا۔

ARY News Urdu

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا