English   /   Kannada   /   Nawayathi

فکروخبر کنڑا ویب سائٹ اور فکروخبر لائیو ٹیلی کاسٹ کا اجراء عنقریب : ایڈیٹر انچیف

share with us

جس کی جانب ہماری ابتداء بھی ہوچکی ہے۔ موصوف ایڈیٹر انچیف نے مزید کہا واضح رہے کہ رضائے الٰہی کے لیے کیا جانے والا عمل ہر میدان میں مقبولیت کا جھنڈے گاڑتا ہے ، آپ لوگ فکروخبر میں اپنے ڈیوٹی سے زائد کا وقت بتاتے ہیں جس پر فکروخبر آپ کا شکر گذار ہے، یہ تہیہ کرلیں کہ ہمیں مزید کئی بلندیوں کو حاصل کرنا ہے اس لیے فکروخبر کی اس ترقی کے باوجود ہم اپنے عزائم کو بلند رکھیں۔محترم ایڈیٹر انچیف نے کہا کہ فکروخبر اردواور انگریزی ایڈیشن کے منظر عام پر آنے کے بعد عنقریب فکروخبر کنڑا سائٹ کا اجراء عمل میں آنے والا ہے دو تین دن میں اجرائی تقریب کے تاریخ کا بھی اعلان کردیا جائے گا اور اس کے ساتھ ساتھ فکروخبر کے لائیو ٹیلی کاسٹ کا بھی اجراء بہت جلد عمل میں آئے گا۔ ایسے حالات میں مزید عملہ فکروخبر سے جڑتا چلا جائے گا ، آپ نئے اسٹاف کا تہہ دل سے استقبال کریں ، خود بھی سیکھیں اور دوسروں کو بھی سکھانے کے جستجو میں رہیں، کیوں کہ اسٹاف کی مضبوطی ادارے کی مضبوطی ہے ۔ مولانا موصوف نے عملہ کو نصیحت کرتے ہوئے کئی اہم باتوں کی طرف ان کی توجہ مبذول فرمائی۔ فکروخبر کے ایڈیٹر مولانا انصار عزیز ندوی نے عملہ کے سامنے اپنی بات رکھتے ہوئے وقت کی پابندی پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس تحریک کو آگے بڑھانے کے لیے آپس میں تال میل کا ہونا نہایت ضروری ہے جس کے بغیر کوئی بھی کام ٹھیک ٹھیک انجام نہیں پاتا۔اگر دفتر کے نظام کے تحت فکروخبر عملہ جڑ جائے تو پھر ہر کام وقت پر ہوگا۔ رپورٹنگ کے دوران فیلڈ میں کسی سے نہ اُلجھیں، فوٹو گرافی کے وقت عوام کا ، ناظرین کا خیال رکھا کریں ، اگر کوئی اور فوٹو گرافی کررہا ہوتو اس کو بھرپور موقع دیں ، اور اس کے فارغ ہونے کے بعد ہی آپ لوگ فوٹو گرافی کریں۔ اس موقع پر فکروخبرکے عملہ میں سے ہر ایک نے ادارے کو تقویت پہنچانے کے لیے اپنے اپنے رائے پیش کئے جس کو جلد سے جلد بروئے کار لانے کی یقین دہانی کی گئی ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا