English   /   Kannada   /   Nawayathi

سیرت نبوی کے گوشوں کا مطالعہ کئے بغیر ہماری زندگی ناقص ہے : مولانا خواجہ ندوی مدنی (مزید اہم ترین خبریں )

share with us

مولانا نے سیرت نبوی کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سیرت کے ان گوشوں کا مطالعہ کرنے سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت ہمارے دلوں میں بیٹھ جائے گی جس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی لائی ہوئی شریعت پر عمل کرنا آسان ہوگا ۔ مولانا نے اپنے خطاب کے دوران اسوۂ نبوی کو مثالوں کے ذریعہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہماری آخرت کی کامیاب کے لیے اسوۂ نبوی پر اپنی زندگی کو گذارنا بہت ضروری ہے ۔خلیفہ جماعت کے صدر جناب حسن سقاف صاحب نے اسلام کی اہمیت پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام پوری انسانیت کے لیے بھیجا گیا اور موجودہ دور میں مسلمان متحد نہیں ہیں جس کی وجہ سے ان کو بڑا نقصان اٹھانا پڑرہا ہے ۔ دینی اور دنیوی تعلیم کے ساتھ مسلمانوں کو ہر میدان میں بہت آگے بڑھنے کی ضرورت ہے ۔اس موقع پر مولانا ایمن ندوی ، مولانا جعفر ندوی اور مولانا ارشاد ندوی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ سالانہ رپورٹ مولانا محمد شعیب جوکاکو ندوی نے پیش کی جبکہ گوشوارہ آمد وخرچ کی تفصیلات جناب محمد علی سدی باپا نے پیش کی ۔ ملحوظ رہے کہ اس سے پہلے شبینہ مکتب کے طلباء کا مختصر پروگرام منعقد کیا گیا ۔ جلسہ کا آغاز محمد بلال صدیقہ کی تلاوت سے ہوا جبکہ نعت محمد ثاقب جوشیدی نے پیش کی ۔ مہمانوں کی خدمت میں استقبالیہ سید ہاشم محتشم نے پیش کیا ۔ مولانا خواجہ ندوی کی دعائیہ کلمات پر اس نشست کا اختتام ہوا۔ 


بھیانک کا رحادثہ میں ایک شخص کی حالت نازک ، دو افراد معجزاتی طورپر محفوظ 

منگلور 03؍ جنوری (فکروخبرنیوز) تیز رفتار کاربے قابو ہونے کی وجہ سے قریب میں واقع ریلوے ٹرک پر پلٹ جانے کی وجہ ایک شخص کے زخمی اور دوافراد کے معجزاتی طور پر محفوظ رہنے کی واردات بائیکمپاڈی میں آج پیش آئی ہے ۔ کار پر سوار افراد کی شناخت جمشیر ، اجمیر اور شوکت کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو میلاد النبی کے جلسہ میں شرکت کی غرض سے جارہے تھے۔ بتایا جارہا ہے کہ کار بے قابو ہونے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ زخمی شخص کو ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے ۔مقامی لوگو ں نے زخمی شخص کو اسپتال پہنچانے اور اس میں سوار افراد کو باہر نکالنے میں بڑا تعاون کیا ۔ 


ایس ڈی پی آئی کے سرگرم کارکن زین العابدین کاپراسرار قتل :تین افراد گرفتار 

کاسرگوڈ 03؍ جنوری (فکروخبرنیوز) کاسرگوڈ کی خصوصی پولیس ٹیم نے ایس ڈی پی آئی کے سرگرم کارکن زین العابدین کے قتل کے الزام میں مزید تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔تین افراد کی گرفتاری کے بعد اس قتل معاملہ میں ملزمین کی تعدادچھ ہوگئی ہے ۔ گرفتار شدگان کی شناخت سچن (22) وجیش کے (24) اور کرشنا (30) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ پو لیس کے مطابق مذکورہ افراد پرقتل کا منصوبہ بنانے کا الزام ہے ۔ پولیس کو شبہ ہے کہ زین العابد کے قتل کے الزام میں کل انیس افراد مطلوب ہیں ۔ اس سے پہلے پولیس نے ابھیشیک (20) تیجاس (19) اور اکشئی رائے (24) کو حراست میں لیا تھا ۔ یاد رہے کہ چند شرپسندوں کی جانب سے زین العابد کو چکر بازار میں واقع اس کی والد کی دکان میں 22دسمبر کی رات بے رحمی سے قتل کردیا تھا۔ 


کالی کٹ ایرپورٹ میں سونے کی اسمگلنگ

کاسرگوڈ 03؍ دسمبر (فکروخبرنیوز) بذریعہ ایر انڈیا دبئی سے کالی کٹ ایرپورٹ پہنچنے والے ایک مسافر کے پاس سے کسٹم افسران نے نو کلو سونا ضبط کرلیا ہے۔ گرفتارہ شدہ شخض کی شناخت کاسرگوڈ کے مقیم ابوبکر سعادت (30) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ مذکورہ شخص نے سونا ایمرجنسی لیمپ اور ایمرجنسی پنکھے میں موجودکاربن پیپر کے اندرچھپایا تھا۔ تفصیلات کے مطابق کسٹم افسران کو پہلے سے اس بات کی اطلاع دی گئی تھی کہ مذکورہ شخص سونا چھپا کرلارہا ہے۔ پوچھ تاچھ کے دوران اس نے بتایا کہ اس کے پاس سونا ہے لیکن وہ کسی دوسرے شخص کا جو باہر موجود ہے۔ اس نے سونا متعلقہ شخص کو پہنچانے کے بعد پچاس ہزار وپئے دینے کا وعدہ بھی کیا ہے ۔ ضبط شدہ سونے کی مالیت 2.20کروڑ روپئے بتائی جارہی ہے ۔ واضح رہے کہ گذشتہ ماہ بھی اسی ایرپورٹ پر ایک شخص کے پاس سے دس کلو سونا ضبط کیا گیا تھا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا