English   /   Kannada   /   Nawayathi

ساحلی علاقہ کی مساجد لگاتار شرپسندوں کے نشانے پر (مزید خبریں )

share with us

اطلاع کے مطابق یہ حادثہ جمعہ کی رات بنٹوال کے سوری کومیرو میں واقع ایک مسجد میں پیش آیا ہے۔ رات میں پتھراؤ ہوا اور دوسرے دن واردات سامنے آتے ہی سینکڑوں افراد یہاں جمع ہوگئے اور واردات کی اطلاع پاکر بنٹوال اے ایس راہل کمار اور سرکل انسپکٹر بیلی ایپا نے بھی جائے واردات کا جائزہ لیا، پولس نے معاملہ درج کرلیا ہے اور حالات میں قابو میں رکھنے کے لیے پولس کی تکڑیوں کو علاقے میں پھیلا دیا ہے۔

اقدام قتل معاملہ میں مجرم کو چار سال قید کی سزا

لڑکی کے ساتھ چھیڑ خانی کولے کر ہوا تھا جھگڑا

اڈپی 25؍ جنوری (فکروخبرنیوز) اقدام قتل کی واردات پر سنوائی کرتے ہوئے اڈپی کی ایک عدالت نے آج ملزم کو چار سال قید کی سزا سنائی ہے۔ ملزم سدھیر دیواڈیگا کے خلاف پیش کی گئی ثبوتوں کے پیش نظر اسے مجرم قراردئیے جانے کے بعد چار سال قید کی سزا سنائی ہے ۔ اطلاع کے مطابق ایک لڑکی کے چھیڑ خوانی کے معاملہ کو لے کر ملزم اور مقتول کے درمیان جھگڑا ہوا تھا ۔ 28اکتوبر 2011کو آنند مقتول اور سدھیر کا سامنا ہوا تو ان دونوں کے مابین سخت کلامی ہوئی پھر یوں سدھیر نے سوڈا بوتل سے آنند پر قاتلانہ حملہ کیا اور قتل کے لئے چھری کا بھی استعمال کیا۔جان لیوا حملے میں زخمی آنند جان بچانے کے لیے قریب میں واقع مصطفی نامی شخص کے کمرے میں گھس گیا تو سدھیر کھڑکی توڑکر اندر داخل ہونے کی ثبوت بھی موجود تھے۔ پولیس سب انسپکٹر مہادیو شیٹی نے پڈوبدری پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلینے کے بعد عدالت میں چارج شیٹ داخل کی ۔ عدالت نے اس معاملہ پر سنوائی کرتے ہوئے گواہ اور ثبوتوں کے پیشِ نظر دفعہ 307اور 427کے تحت سدھیر کو مجرم قرار دیا اور چار سال قید کی سزا اور دو ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا ہے ۔ 


ماں نے اپنے بیٹی کے ساتھ کی خودکشی 

کاسرگوڈ 25؍ جنوری (فکروخبرنیوز)تین سالہ بیٹی کے ساتھ ایک ماں کی اپنے ہی گھر میں پھانسی لے کر خودکشی کرلیے جانے کی واردات پیرلا کے علاقے میں کل رات پیش آئی ہے ۔ مہلوک عورت کی شناخت گووندا نائک کی بیوی ایمونا (38) اور اس کی بیٹی گایتری (03) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ ماں اور بیٹی کی پیرلا میں واقع ان کے ہی مکان پر لاشیں لٹکی ہوئی پائی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ایمونا کا شوہر گووندا نائک سنیچر کی صبح کام پر روانہ ہوا ۔ رات میں جب وہ لوٹا تو گھر میں دروازہ کھولنے کے لیے آواز دی لیکن جب کوئی جواب نہیں ملا تو مجبوراً گھر کا دروازہ توڑدیا تو اس نے اپنے بیوی اور بیٹی کو پھانسی کے پھندے پر لٹکاپایا۔ اس منظر کو دیکھتے ہی گووندا نے چیخنا شروع کیا جس کی وجہ سے اس کے پڑوسی گھر میں جمع ہوگئے او رپولیس کو اطلاع کردی ۔ پولیس نے موقعۂ واردات پر پہنچنے کے بعد کاسرگوڈ سرکاری اسپتال میں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ایمونا ذہنی طور پر مریض تھی او راس کا علاج جاری تھا۔ شبہ ہے کہ اسی مرض کی وجہ سے اس نے یہ اقدام کیا ہے۔ بڈی ایڑکا پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے ۔ 


درزی کی دکان میں لگی آگ : دکان پوری طرح جل کر خاکستر 

کنداپور 25؍ جنوری (فکروخبرنیوز) جمعہ کی رات ایک درزی کی دکان میں آگ لگنے کی وجہ سے تقریباً چار لاکھ روپئے کا سامان جل کر خاکستر ہونے کی واردات میندرتی درکاپرمیشوری مندر کے قریب پیش آئی ہے۔ آگ حادثہ کی وجہ سے سلائی مشین اور دکان کے فرنیچر کے علاوہ دیگر سامان بھی جل کر راکھ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ دکان چندرا آچارکی ملکیت میں آتی ہے جس کو سوگونا نامی شخص سات یا آٹھ مہینے سے کرایہ پر چلارہا ہے ۔ بتایا جارہاہے کہ چند دنوں سے آچاریہ اور مندر کی انتظامیہ کے دوران تنازعہ چل رہا تھا۔ دو ماہ قبل آچاریہ کی جانب سے زیر تعمیر عمارت یہ کہہ کر منہدم کردی گئی کہ وہ سرکاری زمین پر تعمیر کی جارہی ہے ۔ اس موقع پر ہوئے تنازعہ کی وجہ سے آچار کے گھر میں موجود ایک عورت زخمی ہوگئی تھی جس کے بعد پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا تھا۔ دو ماہ کے اندر اس آگ حادثہ کی وجہ عوام کے درمیان کئی سارے سوالات جنم لے رہے ہیں۔۔ مقامی لوگوں نے آگ بجھانے میں مدد کی ۔دکان مالک چندرا آچار نے آپسی دشمنی کی وجہ سے آگ لگانے کا الزام لگاتے ہوئے پولیس سے درخواست کی ہے کہ وہ مجرموں کا فوری پتہ لگاتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کرے۔ 


کاسرگوڈ سات سالہ بچہ کی سڑک حادثہ میں موت : دو افراد زخمی 

کاسرگوڈ 25؍ جنوری (فکروخبرنیوز) لاری اور کار کے مابین پیش آئے تصادم کی وجہ سے سات سالہ بچہ کے فوت ہونے اور دیگر دو افراد کے شدید زخمی ہونے کی واردات پیریا کے اہم شاہراہ پر سنیچر کو پیش آئی ہے ۔ مہلوک بچہ کی شناخت آفریدی کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ بچہ کی ماں صابرہ اور اس کا بھائی محمد افراد سخت زخمی حالت میں کاسرگوڈ کے اسپتال میں داخل کیے گئے ہیں۔۔ بتایا جارہا ہے کہ صابرہ کاسرگوڈ کی جانب اپنے دو بچوں کے ہمراہ جارہی تھی کہ مخالف سمت کی جانب سے آرہی تیز رفتار لاری کار سے جاٹکرائی ۔ مقامی لوگوں نے حادثہ کے فوری بعد زخمیوں کو اسپتال پہنچایا اس دوران آفریدی نے اپنی آخری سانس لی۔ ٹرافک پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔ 


سیمنٹ مکسر کے زد میں آکر ایک مزدور ہلاک تو دوسرا زخمی 

سلیا 25؍ جنوری (فکروخبرنیوز) سیمنٹ مکسر لاری کے زد میں آکرایک مزدور کے ہلاک ہونے اور دوسرے مزدور کے سخت زخمی ہونے کی واردات پیش آئی ہے۔یہ واردات سلّیا میں کل جمعہ کے روز پیش آئی ہے ۔ مہلوک مزدور کی شناخت ادیا شیٹی (48) اور زخمی فرد کی شناخت حسین کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق ایک ٹپرلاری کنیور کے قریب واقع پل کے تعمیراتی کام کے لیے سیمنٹ لے جارہا تھا جب وہ ایک جگہ پھنس گیا تھا تو اس کو نکالنے کے لیے سیمنٹ مکسر کو لایا گیا تھامزدور اسی کو لاری سے جوڑنے کی کوشش کررہے تھے کہ اس دوران کونکریٹ مکسرنے دونوں کو کچل دیا ۔ بتایا جارہا ہے کہ مکسر لاری ڈرائیور ایشور موقعۂ واردات سے فرار ہوگیا ہے۔ سلیا پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا