English   /   Kannada   /   Nawayathi

چنائی میں عالمی رابطہ اسلامی کا کل ہند سیمینار

share with us

حضرت مولانا سید محمد رابع صاحب حسنی ندوی دامت برکاتہم نے افتتاحی اجلاس میں اپنے کلیدی صدارتی خطاب میں فرمایاکہ اس وقت اسلامی ادب کے ذریعہ عالمی سطح پر دعوت کااہم کام لیاجاسکتاہے،اور اس کے لیے مختلف وسائل اور جدید ذرائع کو استعمال میں لانے کی ضرورت ہے ، آپ نے فرمایا کہ اسلامی ادب کا وجود عہدنبوی ہی سے ہے جو ادب اخلاق کی تعمیر اور انسانیت کی بھلائی کے لیے استعمال ہو وہ ہی اسلامی ادب ہے۔ مولانا واضح رشید صاحب ندوی جنرل سکریٹری عالمی رابطہ ادب اسلامی نے اپنی سالانہ رپورٹ میں رابطہ ادب اسلامی کے قیام ،اس کی ضرورت واہمیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور ہندوستان میں رابطہ کی خدمات کا تفصیل سے جائزہ لیااور بتایاکہ موجودہ دور میں دعوت کے لیے ہمیں ادب کی مختلف اصناف کو استعمال کرناچاہیے ،افتتاحی نشست میں تمہیدی گفتگو کرتے ہوئے رابطہ ادب اسلامی کرناٹک وگوا کے جنرل سیکریٹری مولانا الیاس صاحب ندوی بھٹکلی نے بتایا کہ مفکراسلام حضرت مولانا سید ابوالحسن علی ندوی رحمۃ اللہ علیہ کی عالمی سطح کی علمی ودعوتی خدمات میں رابطہ ادب اسلامی کا قیام سرفہرست شمار کیا جاتاہے،موصوف نے سیمینار کے موضوع کی بھی تفصیل سے وضاحت کی۔چارمقالاتی نشستوں کی صدارت بالترتیب ملک ہاشم صاحب چنائی ، ڈاکٹر سفیان اصلاحی صاحب علی گڑھ،مولانا عمیر صدیق صاحب اعظم گڑھ اور مولانا عیسی منصوری صاحب چیر مین اسلامک فونڈیشن لندن نے فرمائی ،افتتاحی اور اختتامی نشست کی نظامت کے فرائض مولانا نذرالحفیظ صاحب ندوی اور مولانا الیاس صاحب ندوی بھٹکلی نے انجام دیئے،سیمینار میں تامل ناڈو کے مختلف تعلیمی اداروں کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،پہلی رات بعد نماز عشاء ایک شعری نشست بھی منعقد ہوئی جس میں مقامی شعراء نے ادب اسلامی کے حوالہ سے اپنا کلام پیش کیا،سیمینار کے کنوینر ٹی رفیق صاحب نے سیمینار میں آخر میں تمام مندوبین کا خصوصی شکرادا کیا اور اس پر اپنی غیر معمولی مسرت کا اظہار کیا کہ تامل ناڈ میں اپنی نوعیت کا اسلامی ادب کے حوالہ سے یہ پہلااور الحمدللہ کامیاب سمینار تھا۔
رپورٹ :۔ نعمت اللہ عسکری ندوی 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا